چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی میں جل جیون مشن کی عمل آوری کا جائزہ لیا

0
0

جاری کاموں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن طے کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیریوٹی میں جل جیون مشن پروجیکٹ کی عمل آوری کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری جل شکتی، مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن، جموں و کشمیر کے چیف اِنجینئران (پی ایچ اِی) کے علاوہ دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ابتداً،جل جیون مشن کے تحت مختلف اضلاع میں کئے جا رہے کاموں کے بارے میں ایک بصری پرزنٹیشن دِکھائی گئی۔چیف سیکرٹری نے کاموں پر عملدرآمد اور ان کی تکمیل کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اُنہوں نے جل جیون مشن کے تحت پائپوں کی خریداری کے سلسلے میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے اورسول ورکس الاٹمنٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا اور تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ 18.35 لاکھ دیہی گھرانوں میں سے 13.5 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کو پائپ والے نل کے پانی کے کنکشن سے جوڑا گیا ہے جو کہ 73 فیصد ہے۔ مزید بتایا گیا کہ دسمبر تک مجموعی ہدف کا 91 فیصد حاصل کیاجائے گا۔میٹنگ میں یہ بھی جانکاری دی گئی کہ 3,140 سکیموں کے تحت کل 6,623 کام ہیں جن میں سے 6,373 الاٹ ہو چکے ہیں اور 5,384 شروع اور 1,280 مکمل ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر ارون کمارمہتا نے کہا کہ جل جیون مشن کو مشن موڈ میں آگے بڑھانے کے لئے مربوط اور ہم آہنگی کے ساتھ کوششیں کی جانی چاہئیں۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ مدت تک کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے افسران پر بھی زور دیا کہ وہ عملدرآمد کے عمل میں شفافیت اور جوابدہی کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھیں اور مختلف کاموں کی تکمیل کے لئے مقرر کردہ ٹائم لائنز کو پورا کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا