ببیلارَکوال نے مشن ڈائریکٹرنیشنل ہیلتھ مشن کا چارج سنبھالا

0
0

سینٹر لائزڈ ٹول فری ہیلتھ ہیلپ لائن 104 کا دورہ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ببیلارَکوال نے آج یہاں سٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی نگروٹہ میں نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر کے مشن ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا۔ سٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی اور نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر کے اَفسران نے مشن ڈائریکٹر کا والہانہ اِستقبال کیا۔مشن ڈائریکٹر نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعدسٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی اور نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر کے اَفسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ منعقد کی اور اُنہوں نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ پوری لگن او رتن دہی کے ساتھ کا م کریں تاکہ مشن کے قیام کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔ اُنہوںنے افسران سے کہا کہ نیشنل ہیلتھ مشن منصفانہ اور معیاری صحت خدمات تک عالمی رَسائی کے حصول کا تصور کرتاہے جو لوگوں کی ضروریات کے لئے جوابدہ ہیں۔اِس موقعہ پر نیشنل ہیلتھ مشن کے افسران نے مشن ڈائریکٹر کو مشن کے مختلف اجزأ کے بارے میں جانکاری دی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ نیشنل ہیلتھ مشن دیہی اور شہری علاقوں میں صحت نظام بالخصوص تولیدی۔ زچگی و بچہ ۔ بچوں اور نوعمروں کی صحت سے متعلق اور متعدی او رغیر متعدی اَمراض کو مضبوط بنانے پر زیادہ زور دیتا ہے۔مشن ڈائریکٹرموصوفہ نے تعارفی میٹنگ کے بعد جموںوکشمیر نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ کے ذریعے نگروٹہ جموں میں قائم 104 سینٹرلائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایم ڈی نے کال سینٹر سے فراہم کی جانے والی خدمات کی دستیابی کا جائزہ لیا جس میں ماہر طبی پیشہ ور اَفراد کی جانب سے علامات کی ابتدائی تشخیص کے لئے طبی مشورے شامل ہیں۔اُنہوں نے ذہنی صحت ، دائمی بیماریوں ، نفسیاتی پریشانی ، ابتدائی بچپن کی نشوو نما اور شکایات اَزالے سے متعلق مشاورتی اور خدمات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے مختلف نیشنل ہیلتھ مشن پروگراموں ، اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی صحت وغیرہ کے بارے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ آشا اور اے این ایم جیسے فیلڈ اَفسران سے رائے طلب کی ۔ببیلا رَکوال نے 104 سینٹرلائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن کے کام کو سراہتے ہوئے اِس سروس کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ عام لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا