چیف سیکرٹری نے آر ڈی ڈی کی اسکیموں پر یو ٹی سطح کی بااختیار کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

0
0

کہااہم دیہی انفراسٹرکچر ایم جی نریگا کے بہتر کنور جنس کے تحت سامنے آئے گا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے آج دیہی ترقی کے محکمے( آر ڈی ڈی ) کی اسکیموں پر یو ٹی سطح کی بااختیار کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں اب تک کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کے علاوہ 2024-25 کے سالانہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سیکرٹری آر ڈی ڈی کے علاوہ میٹنگ میں کئی انتظامی سیکرٹریز ، آر ڈی ڈی کے ایچ او ڈیز اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں بات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ کا دیہی علاقوں میں اہم انفراسٹرکچر کو بڑھانے کا ایک اہم کام ہے جس کا وہاں کی آبادی کی زندگیوں پر اثر پڑتا ہے ۔ انہوں نے محکموں کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کرنے پر زور دیا تا کہ ایسے کاموں کی ترجیح دی جا سکے جو علاقے کے مقامی لوگوں کی طرف سے بہت زیادہ ضرورت کے مطابق ہوں ۔
نسٹر ڈولو نے مزید کہا کہ معروف اداروں کی طرف سے اس طرح کے منصوبوں کے وہاں کے لوگوں کی زندگیوں پر سماجی اثرات کی تصدیق کرنے کیلئے مطالعہ کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے اس طرح کے کاموں کی تیسری پارٹی سے جانچ کرنے کو کہا تا کہ حقیقی نتائج اور عوام کو حاصل ہونے والے فوائد حاصل ہو سکیں ۔ جہاں تک جے اینڈ کے رورل لائیولی ہُڈ مشن ( جے کے آر ایل ایم ) کے کام کا تعلق ہے چیف سیکرٹری نے ایس ایچ جیز کو رجسٹریشن کے فوراً بعد معیاری ہینڈ ہولڈنگ فراہم کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے انہیں سماجی موبلائیزیشن کے ذریعے مطلوبہ مشاورت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری اداروں کو تجارتی خطوط پر وسعت دینے کی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا ۔ چیف سیکرٹری نے پی ایم اے وائی ( جی ) ، آئی ڈبلیو ایم پی اور حمایت اسکیموں میں محکمہ کی کارکردگی کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو ہر اسکیم کے تحت مقرر کردہ اہداف کو پورا کرنے کی ہدایت دی ۔ اپنی پرذنٹیشن میں سیکرٹری آر ڈی ڈی شاہد اقبال چودھری نے آنے والے مالی سال کے دوران مختلف اسکیموں کے تحت محکمے کی کارکردگی کا خلاصہ پیش کیا ۔ انہوں نے سال 2024-25 کیلئے محکمہ کے تجویز کردہ ایکشن پلان پر بھی روشنی ڈالی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا