چیف جسٹس نے جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی کے ایکٹویٹی کیلنڈر 2024ء کی نقاب کشائی کی

0
0

یہ کیلنڈر جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی کی شفافیت اور عوامی شمولیت کے لئے لگن کا ثبوت ہے :جسٹس این کوٹیشور سنگھ
لازوال ڈیسک

جموں؍چیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ (سرپرست اعلیٰ جموں و کشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی) نے آج ہائی کورٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جسٹس تاشی ربستن اورچیئرپرسن ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی جسٹس سندھو شرما کی موجودگی میں ایکٹیویٹی کیلنڈر 2024 کی نقاب کشائی کی۔ چیف جسٹس نے سرگرمی کیلنڈر کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیلنڈر جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی کی شفافیت اور عوامی شمولیت کے لئے لگن کا ثبوت ہے جو نہ صرف اَتھارٹی کی طرف سے اُٹھائے گئے کلیدی اقدامات کو ظاہر کرتا ہے بلکہ موجودہ کیلنڈر سال میں مجوزہ قانونی بیداری کے پروگراموںاور دیگر سرگرمیوں پر بھی ایک نظر ڈالتا ہے۔اُنہوںنے مزید کہا کہ ہر مہینہ معلومات سے مزین ہوتا ہے جو ایک فنکشنل کیلنڈر اور شراکت داروں کے لئے معلوماتی وسائل کے طور پر بھی کام کرتا ہے ۔چیف جسٹس نے سرگرمی کیلنڈر تیار کرنے میں جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے قانونی بیداری کو فروغ دینے اور قانونی عمل کی گہری تفہیم کو فروغ دینے میں اس کے کردار پر زور دیا۔اِس موقعہ پرجسٹس تاشی ربستن نے کہا کہ یہ ریلیز جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی کے جاری اقدامات کے مطابق ہے تاکہ قانونی نظام اور قانونی امداد کے متلاشی کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے درمیان فاصلوں کو ختم کیا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ قانونی خدمات بغیر کسی مالی رُکاوٹ کے سبھی کے لئے قابل رسائی ہوں۔تقریب میں رجسٹرار جنرل شہزاد عظیم، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما، ممبر سیکرٹری جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی امت کمار گپتا، رجسٹرار جوڈیشل جموں سندیپ کور اور رجسٹری کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا