چیف ایجوکیشن افسر ڈوڈہ کی ہدایت پر زیڈ ۔ای ۔او بھٹیاس نے مختلف سکولوں کا کیا دورہ       

0
0

 سی ۔ ای ۔او ڈوڈہ محمد شریف چوہان قابل ترین اور محنتی افسر ہیں۔عوام                                                                                         اکرم ملک                                                    
بھلیسہ // چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ محمد شریف چوہان کی ہدایت پر زونل ایجوکیشن آفیسر بھٹیاس سیوا رام نے زون بھٹیاس کے ہائی سکول تلوگڑہ مڈل سکول گجرگواڑی کا دورہ کر کے وہاں پر بہت سارے درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔اس دوران ہائی سکول تلوگڑہ میں انچارج ہیڈ ماسٹر رامیش چندر و دیگر سٹاف کے علاوہ تلوگڑہ گاؤں کے مقامی لوگ بھاری تعداد میں موجود تھے۔زونل ایجوکیشن آفیسر بھٹیاس کی موجودگی میں مقامی لوگوں نے ہائی سکول تلوگڑہ میں بچوں کو پیش ارہی مشکلات کا زکر کیا جس سے زونل ایجوکیشن افسر بھٹیاس نے اعلی حکام کی نوٹس میں لا کر حل کروانے کی پوری یقین دہانی دی۔اس موقع پر تلوگڑہ ملکپورہ کے معزز لوگوں اور والدین نے چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ کے نیک کاموں کی سرہانہ کرتے ہوئے انہیں موجودہ وقت کے قابل ترین و محنتی آفیسر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اج پہلی بار ایک ایسا چیف ایجوکیشن آفیسردیکھا جو بھلیسہ کے ہر سکول میں پہنچا اور خود گورنمنٹ سکولوں میں بچوں کوپیش آرہی ہر مشکلات کا جائزہ لیا اور انہیں حل کرنے میں اہم رول ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھلیسہ میں پچھلے کئی سالوں سے بہت سارے گورنمنٹ سکول بند پڑے ہوئے تھے جن کو سی۔ ای۔ او ڈوڈہ محمد شریف چوہان نے ایک بار پھر عروج میں لایا اور عجیب رونق و خوشی کا ماحول دیکھ رہا ہے۔انہوں نے سی ۔ای ۔او ڈوڈہ محمد شریف چوہان سے آگے بھی بہت ساری امیدیں وابستہ رکھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا