چیئرپرسن ڈی ڈی سی اور ڈی سی ادھمپور نے نبارڈ

0
0

کے تحت جکھنی سے شاردا، ماتا تک سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا
لازوال ڈیسک
ادھمپور// ضلع ترقیاتی کونسل ادھمپور کے چیئرپرسن لال چند اور ڈپٹی کمشنر ادھم پور سلونی رائے نے آج یہاں نبارڈ آر آئی ڈی ایف کے تحت فنڈ سے جکھنی ناکہ پوائنٹ سے شاردا ماتا کے راستے لوئر بالی تک 3.50 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گھن شام سنگھ، بی ڈی سی کی چیئرمین سردارہ بیگم، ڈی ڈی سی ممبر سباش چندر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو رفیق جرال اور دیگر افسران، پی آر آئیز اور مقامی کمیونٹی کے ارکان موجود تھے۔مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ڈی ڈی سی کے چیئرمین اور ڈی سی نے علاقے میں سڑک کے رابطے کے ان کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے کے لیے انہیں مبارکباد دی۔ پی آر آئی کے اراکین کے ساتھ ساتھ علاقے کے عام لوگوں نے بالعموم یوٹی انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ ادھمپور کا خاص طور پر سڑک کنیکٹیویٹی کے اپنے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا