چہل کی خطرناک گیند بازی نے افریقی شیروں کو دبوچا

0
0

دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی ہندوستان کی شاندارجیت،شیکھردھون51اورکپتان کوہلی نے46رن بنائے

یواین آئی

  • سینچورین؍؍لیگ اسپنر یجویندر چہل (22 رن پر پانچ وکٹ) کے کیریئر کی بہترین بولنگ اور چائنامین بولر کلدیپ یادو (20 رن پر تین وکٹ) کے شاندار کارکردگی کی بدولت ہندستان نے چھ میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں اتوار کو جنوبی افریقہ کو 32.2 میں 118 رنز پر ڈھیر کر دیا۔جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر20اوورمیں ہی نشانہ حاصل کرتے ہوئے شاندارجیت حاصل کی۔جنوبی افریقہ کا ون ڈے تاریخ میں اپنے گھر میں اب تک کا یہ سب سے کم از کم اسکور ہے ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم اس سے پہلے 2009 میں پورٹ الزبتھ میں انگلینڈ کے خلاف 119رن پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے گیند بازوں نے اس فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے میزبان جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو 32.2 میں 118 رن پر سمیٹ دیا۔جنوبی افریقہ کے اوپنر ہاشم آملہ (23) اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک (20) نے پہلے وکٹ کے لئے 39 رن کی ساجھے داری کی۔اس کے بعد باقاعدہ وقفے پر میزبان ٹیم کے وکٹ گرتے رہے ۔جنوبی افریقہ نے 51 کے اسکور پر اپنے تین اہم بلے بازوں ڈی کوک، کپتان ایڈین مارکرم (8) اور ڈیوڈ ملر (0) کا وکٹ گنوایا۔99 رنز تک آتے آتے اس نے اپنے پانچ وکٹ گنوا دیئے ۔ اس کے بعد کوئی بھی بلے باز ٹک کر نہیں کھیل سکا ۔جنوبی افریقہ کے لئے جے پی ڈومني اور اپنا ڈیبو میچ کھیل رہے 27 سال کے کھایا جوڈو نے سب سے زیادہ 25۔25 رنز بنائے ۔ڈومني نے 39 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 25 اور جوڈو نے 45 گیندوں پر دو چوکوں کی بدولت 25 رن بنائے ۔اس کے علاوہ آملہ نے 32 گیندوں پر 23، ڈي کاک نے 36 گیندوں پر دو چوکوں کے سہارے 20 اور کرس مورس نے 10 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکے کی بدولت 14 رنز بنائے ۔ میزبان ٹیم کے چھ بلے باز دہائی کا ہندسہ بھی نہیں چھو سکے ۔جنوبی افریقہ نے اپنے آخری کے نو وکٹ محض 67 رن جوڑ کر گنوائے ۔ہندستان کے لئے چہل نے 8.2 اوور میں 22 رن دے کر سب سے زیادہ پانچ وکٹ لئے ۔ چہل نے پہلی بار ون ڈے میں پانچ وکٹ حاصل کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ کلدیپ نے چھ اوور میں 20 رن پر تین وکٹ،تیز گیند باز بھونیشور کمار نے پانچ اوور میں 19 رن پر ایک وکٹ اور یارکرمین جسپریت بمراہ نے پانچ اوور میں 12 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا ۔جواب میں ہندوستانی ٹیم نے ایک وکٹ گنواتے ہوئے 20اووروں میں ہی نشانہ حاصل کرتے ہوئے جیت درج کی۔سب سے زیادہ51رن شیکھردھون نے بنائے جبکہ کپتان کوہلی نے46رن بنائے۔آرجی شرماایک مرتبہ پھر جلدی ہی15رن بناکرآئوٹ ہوئے۔چہل کومین آف دی میچ کے خطاب سے نوازاگیاجنہوں نے شاندارگیندبازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے پانچ شیروں کو ڈھیرکیا۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا