گاڑیوں کو دراس سے سونہ مرگ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی
سی این آئی
سرینگر؍؍سرینگر جموں شاہراہ پر صرف ایک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت جاری رہنے کے بیچ وادی کشمیر کو لہہ سے جوڑنے والی سرینگر لہہ شاہراہ چھ روز بعد قابل آمد رفت بنائی گئی جس کے بعد ٹریفک کی درس سے سونہ مرگ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو ملی تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میںگزشتہ روز بارشوں اور برفباری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال بند کیا گیا تھا ۔ ٹریفک پولیس کے ایک سنیئر افسر کے مطابق سرینگر لہہ شاہراہ کو آمد رفت کیلئے بند کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں لداخ کا وادی کشمیر سے رابطہ کٹ کر رہ گیا تھا تاہم یکن سے وابستہ اہلکاروں کی دن رات محنت سے سرینگر لہہ شاہراہ کو چھ روز بعد قابل آمد رفت بنا یا گیا جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ کئی دنوں کی محنت و مشقت کے بعد بدھ کی صبح شاپراہ کو قابل آمد رفت بنایا گیا جس کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی اور گاڑیوں کو درس سے سونہ مرگ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلسل بارشوں کے بعد تین سو کلومیٹر لمبی سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر سڑک کی خستہ حالی کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ ٹریفک نے شاہراہ پر صرف یکہ طرف ٹریفک کی آمد رفت کی اجازت دی گئی اور پچھلے دو ماہ سے شاہراہ پر صرف یکہ طرفہ ٹریفک کی آمد رفت جاری ہے جس دوران گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی