”چھاٶں سے دھوپ“

0
0

دیار شبلی کے ممتاز و معروف سخنور مصداق اعظمی کے ان کی نظموں پر مشتمل مجموعہ اشعار ”چھاٶں سے دھوپ“ [visibility visible_on=”desktop”][/visibility][visibility visible_on=”desktop”][/visibility][visibility visible_on=”desktop”][/visibility]تک کے تناظر میں شعورفکر وفن کا منظوم احتساب و تعارب

 

 

 

اردو ادب کی شان ہیں مصداق اعظمی

بزم سخن کی جان ہیں مصداق اعظمی

قاٸم رے گی جس کی سدا یونہی آب و تاب

عظمت کا وہ نشان ہیں مصداق اعظمی

ہے زندگی پہ سایہ فگن جس کی دھوپ چھاٶں

اک ایسا آسمان ہیں مصداق اعظمی

نظموں کے انتخاب سے ہے ان کی یہ عیاں

خوش فکر و خوش گمان ہیں مصداق اعظمی

پرسان حال جن کا نہیں ہے کہیں کوٸی

آج ان کے ترجمان ہیں مصداق اعظمی

عصری ادب میں جس کی ہے اپنی الگ شناخت

وہ شخصیت مہان ہیں صداق اعظمی

ہے مجھ کو جن کی ندرت فکرو نظر پہ ناز

آج ان کے درمیان ہیں مصداق اعظمی

نظموں پہ ان کی ان کے تخلص کا ہے اثر

برقی کے ہم زبان ہیں مصداق اعظمی

 

 

مصداق اعظمی : ایک تعارف

احمد علی برقی اعظمی

 

 

جس کا بچپن میں بلال احمد تھا نام

اب ہے وہ اک شاعر عالی مقام

ہے تخلص اس کا مصداق اعظمی

جس کا ہے پرکیف و معیاری کلام

عالمی شہرت اسے حاصل ہے آج

ہر جگہ ہے لایق صد احترام

اردو کے ادبی رسالوں کے کٸی

ہیں خصوصی نمبر اس کے آج نام

محفل شعرو سخن میں ہر جگہ

سنتےہیں سب شوق سے اس کلام

شہر اعظم گڈھ کی ہے وہ آبرو

جس کے ہیں معروف شعراٸے کرام

ہے تعلق اس کا بھی اس شہر سے

ہےجو دنہاٸے ادب میں نیکنام

اپنی غزلوں اور نظموں میں ہمیں

دیتا ہے مہرومحبت کا پیام

شبلی و کیفی تھے اس کے رہنورد

آج جن راہوں پہ ہے یہ تیزگام

تشنگان فکروفن کو بزم میں

بانٹتا ہے بادہ عشرت کے جام

اس کے ہیں مداح ارباب نظر

پیش کرتا ہے اسے برقی سلام

 

 

شاعر ڈاکٹر احمد علی برقی

موباٸل نمبر

84471 11240

دہلی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا