چھاترو میں ہولناک آتشزدگی، ایک رہائشی مکان اور سات دکانیں خاکستر

0
0

چھاترو میں فائر سروس کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج،گھنٹوں مظاہروں کے بعد اسٹیشن کے قیام کافیصلہ
بابر فاروق

کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ کے سب ڈویڑن چھاترو میں، مین مارکیٹ کے قریب 17 اور 18 کی درمیان شب آتشزدگی کی ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان و سات دکانیں جل کر خاکستر ہوئیں۔ آتشزدگی کی ہولناک واردات کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ، پولیس تھانہ چھاترو کی ایک ٹیم، انڈین آرمی و ابابیل ٹرسٹ کے رضاکار موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کوشش میں جْٹ میں گئی۔ اس دوران ضلع ہیڈکوارٹر کشتواڑ سے فائر و ایمرجینسی سروس کا عملہ فائر بریگیڈ سمیت چھاترو کی طرف روانہ ہوئے۔ علاقہ چھاترو ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً پچیس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور فائر بریگیڈ کو وہاں پہنچنے پر ایک گھنٹہ سے زائد وقت لگا جس کے سبب ہولناک آتشزدگی کہ وجہ سے کء دکانیں و رہائشی مکان خاکستر ہوئے جن میں کروڑوں روپے کی مالیت کا نقصان ہوا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد مقامی لوگوں نے فائر و ایمرجینسی کی گاڑی کو واپس ہیڈکوارٹر لوٹنے سے روکا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سب ڈویژن چھاترو کی دیرینہ مانگ ہے کہ یہاں پر ایک فائر سروس اسٹیشن کا قیام کیا جائے لیکن ابھی تک اس مطالبہ کا ازالہ نہیں کیا گیا۔ گزشتہ کل صبح پھر بیوپار منڈل چھاترو نے ہڑتال کی کال کی اور سب ڈویڑن چھاترو کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے چھاترو پہنچ پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ امام جامعہ مسجد چھاترو نے کہا کہ ماضی میں بھی سب ڈویژن چھاترو میں مختلف مقامات پر آگ کی وارداتوں میں نقصان ہوا اور ہم نے معتدد مرتبہ انتظامیہ سے چھاترو میں فائر سروس اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا لیکن آج تک اس پر عمل درآمد نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک نہ علاقہ چھاترو کے لیے فائر سروس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اس دوران سب ڈویڑنل میجسٹریٹ چھاترو شوکت حیات متو و ڈی واء ایس پی سجاد خان نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کر رہے عوام کے مسائل کو بغور سنا اور اعلیٰ حکام تک انکے مسائل پہنچا?۔ مقامی لوگوں نے سب ڈویڑنل میجسٹریٹ چھاترو شوکت حیات متو، تحصیلدار چھاترو و ڈی واء ایس پی سجاد خان سے کہا کہ ہم فائر سروس کی گاڑی کو یہاں سے واپس لوٹنے نہیں دیے گے کیونکہ ہم عرصہ دراز سے مطالبہ کر رہے کہ یہاں پر فائر سروس اسٹیشن قائم کیا جائے لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہے ہے۔ عوام کے مسلسل احتجاج کے پیسشِ نظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ فائر و ایمرجینسی سروس ساحل بندرال بھی چھاترو پہنچے اور عوام کے مطالبہ کو بغور سنا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر موقع پر پنچنے کے بعد احتجاج کر رہے عوام سے گفتگو کی اور عوام کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا گیا۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ چھاترو شوکت حیات متو نے لازوال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویڑن چھاترو عوام کی دیرینہ مانگ تھی یہاں پر فائر سروس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جایا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ عوام کی دیرینہ مانگ کو اٹھایا گیا اور یہ فیصلہ لیا کہ علاقہ چھاترو میں ایک فائر سروس اسٹیشن قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا متعلقہ محمکہ دیگر لوازمات کو مکمل کر کے ایک مستقل فائر سروس اسٹیشن کا قیام عمل میں لا رہا ہے۔ انچارج فائر سروس اسٹیشن کشتواڑ نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساحل بندرال نے بھی چھاترو میں احتجاج کر رہے لوگوں سے گفتگو کی اور اعلیٰ حکام کے ساتھ گفتگو کر کے یہ فیصلہ لیا گیا کہ چھاترو میں مستقل فائر سروس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو گاڑی عوام نے آگ پر قابو پانے کے بعد یہاں پر روک کر رکھی ہوئی تھی وہ فالحال یہی پر رہے گی اور محمکہ کی طرف سے لوازمات مکمل کرنے کے گاڑی و عملے کو مستقل طور پر چھاترو میں تعینات کیا جائے گا تاکہ عوام کو کبھی بھی ایسے وارداتوں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا