مشتاق احمد دیو
کشتواڑ//چھاتروں میں پی ایچ ای کے ورکرذ نے اُن کے جے ای کو بلا کسی معقول وجہ کے تبدیل کئے جانے پر ناراضگی کا اظہارکیا ۔ان ورکرز کا کہنا ہے کہ یہ جے ای انتہائی حکمت عملی سے کام لیکر علاقوں کی عوام کو پانی کی سہولیات فراہم کرواتے تھے اور پھر وہ اپنے ماتحت و ملازمین اور خاص کر ورکرز سے بھی معقول کام لیا کرتے تھے یہ بھی حق ہی ہے کہ علاقوں کے لوگ اور ملازمین تبدیل شدہ جے ای کے کام سے مطئمین ہیں ۔ورکرش نے ہائیڈرو ورک کشتواڑ سے کہا ہے کہ وہ اس جے ای کو واپس اپنی جگہ پر تعینات کریں تا کہ ورکرز کو احتجاج کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے