چوہدری عبدالغنی کا بھےنچھ دورہ،بڑی تعداد مےں لوگ کانگرےس مےں ہوئے شامل

0
22

موجودہ حکومت سے لوگ پرےشان،کانگرےس کی حکومت کو کر رہے ہےں ےاد:عبدالغنی
سید نیاز شاہ
پونچھکانگرےس کے سینئر لےڈر چوہدری عبدالغنی نے گاﺅں بھےنچھ کا دورہ کےا ان کے ہمراہ کانگرےس کے سینئرلےڈر بھی موجود تھے۔اس موقع پر بھےنچھ کے مقامی لوگوں نے بڑے جوش وخروش سے ان کا استقبال کرتے ہوے اپنے مسائل ان کے سامنے رکھے۔مقامی لوگوں نے اس موقع پر شکاےت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقہ مےں پانی کی بہت زےادہ قلت ہے اور ان کی جانب کوئی بھی نہےں دےکھ رہا ہے اور حکومت نے آنکھےں موند رکھی ہےں۔بھےنچھ کے کئی قدآوار لےڈران نے مختلف پارٹےوں کو خےر آباد کہہ کر کانگرےس مےں شمولےت اختےار کی جن مےں رےٹائرڈ صوبے دارحاجی حسن محمد،رےٹائرڈ ماسٹرعبدالحمےد ،حاجی نذےر حسےن،راجہ وسےم خان،طارق خان،بشارت خان،حاجی علی اصغر چوہان،حاجی محمد ےوسف خان،محمد فاروق خان شامل ہےں۔واضح رہے ےہ تمام لےڈران پی ڈی پی جماعت کو خےرآباد کہہ کر کانگرےس مےں شامل ہوئے ہیں۔اس موقع پر اپنے خےالات کا اظہار کرتے ہوے چوہدری عبدالغنی نے کہا کہ اب وقت آگےا ہے کہ جب ہم تمام لوگوں کو متحد ہو کرفرقہ پرست طاقتوں کے خلاف منظم ہو کر لڑائی لڑنی ہے۔چوہدری عبدالغنی نے کہا کہ وہ تمام معاملات سے واقف ہےںانہوں نے افسوس کا اظہار کےا کہ ترقی کے اس دور مےں بھی بھےنچھ کے لوگ پانی کو ترس رہے ہےں ۔انہوں نے انتظامےہ سے اپےل کی کہ محلہ اوپر چھاڑ مےں اےک ٹےنک تعمےرکر کے پانی کی قلت کو دور کےا جائے اور ےہاں سڑک کی قلت کو بھی دور کےا جائے اور سڑک کی تعمےر کی جائے۔چوہدری عبدالغنی نے کہا کہ بہت جلد لوگ رےاست مےں بدلاﺅ دےکھےں گے اور رےاست مےں کانگرےس کی حکومت قائم ہوگی اور غرےب عوام کو اس پر آشوب دور سے راحت ملے گی۔اس موقع پر کانگرےس کے لےڈر گلزار جٹ نے بھی اپنے خےالات کا اظہار کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کو خوش آمدےد کہا جو کانگرےس مےں شامل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حوےلی مےں چوہدری عبدالغنی ہی اےک واحد شخصےت ہے جو غرےب عوام کے بارے مےںدن رات کوشاں ہےں اور ےہ ہی عام آدمی کے بارے مےں سوچتے ہےںاور غرےب عوام کو ان سے امےدےں ہےں ہم کو ان کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئے اور انہےں کامےاب بنانے مےں بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی مقبولےت کا اندازہ اسی بات سے لگاےا جا سکتا ہے کہ ےہ اقتدار مےں نہےں ہےں پھر بھی لوگ جوک در جوک ان سے جڑ رہے ہےں۔اس موقع پر رےٹائرڈ ہےڈماسٹر عبدالقےوم،چوہدری مےر محمد،تاج خان،نائب سرپنچ کمال دےن بنپت،حاجی فقےر محمد سمےت اور بھی لےڈر ان موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا