چوکی آفیسر جوالاپور بونجواہ نے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں پر کسی لگام

0
0

مین مارکیٹ نالی میں ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کی،قانون کی خلاف ورزیوں پر کئے چالان
عاشق وانی
بونجواہ // کشتواڑ کے تحصیل بونجواہ میں چوکی آفیسر جولاپور پینٹو رینا نے اپنے پولیس پوسٹ جوالاپور کے عملے کے ہمراہ تحصیل بونجواہ کے مین مارکیٹ نالی میں ناکہ لگایا اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت کاروائی کر کے چالان بھی کے اور سخت ہدایت جاری کی کہ ڈرائیور قواعد اور ضوابط کا پالن کرے اور عوام کو بھی چاہئے کہ گاڑیوں میں بیٹھنے سے پہلے ڈرائیور کی گاڑی اور کاغذ چیک کرے اور خلاف کرنے والوں کی اطلاع پولیس کو کریں تاکہ کاروائی ہو۔ عوام نے چوکی آفیسر کو موقع پر بتایا کہ جو گاڑی بغیر کاغذ کے دوندی بونجواہ سڑک پر چلتی ہے ان گاڑی والوں کو تحت قانون گاڑیاں سیز ہونی چاہئے۔ اور گاڑیوں کو مقررہ وقت کے ساتھ چلنے کی اجازت ہونی چاہئے اور جو گاڑیاں یہاں خریدوفروخت کیلئے آتی ہیں ان گاڑیوں کے سامان اور خریدوفروخت کی چیزیں چیک ہونی چاہئے کیونکہ دیہاتی علاقوں میں
وہی چیز آتی ہے جس کو کوئی نہیں خریدتا اور دھوکہ دہی کے ساتھ دوز دراز علاقوں میں اس سامان کی خریدوفروخت ہوتی ہے اس پر سخت کاروائی ہو۔ چوکی آفیسر نے عوام کی مانگوں پر کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا