چوتھے مرحلے میں 96 سیٹوں کے لیے 1717 امیدوار میدان میں

0
68

جموں و کشمیر میں صرف ایک سیٹ کے لیے 24 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں

نئی دہلی؍؍لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 سیٹوں پر 1717 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے ۔الیکشن کمیشن نے جمعہ کو کہا کہ اس مرحلے میں آندھرا پردیش سے 25، بہار سے 5، جموں و کشمیر سے ایک، جھارکھنڈ سے 4، مدھیہ پردیش سے 8، مہاراشٹر سے 11، اڈیشہ سے 4، تلنگانہ سے 17، اتر پردیش سے 13 اور مغربی بنگال کی 8 سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔
کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ یعنی 25 اپریل تک کل 4264 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے تھے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 1970 کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔تلنگانہ کی 17 سیٹوں کے لیے 525 امیدوار، آندھرا پردیش کی 25 سیٹوں کے لیے 454، مہاراشٹر کی 11 سیٹوں کے لیے 298 اور اتر پردیش کی 13 سیٹوں کے لیے 130 امیدوار میدان میں ہیں۔ جموں و کشمیر میں صرف ایک سیٹ کے لیے 24 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
تلنگانہ کی تمام 17 پارلیمانی نشستوں کے لیے سب سے زیادہ 1488 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔ اس کے بعد آندھرا پردیش کے تمام 25 پارلیمانی حلقوں سے 1103 نامزدگی فارم بھرے گئے۔ تلنگانہ کے پارلیمانی حلقہ 7ملکاجگیری میں سب سے زیادہ 177 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔ جبکہ خود تلنگانہ میں پارلیمانی حلقوں 13-نلگنڈہ اور 14-بھونگیر میں 114-114 پرچہ نامزدگی داخل کئے گئے۔ چوتھے مرحلے میں پارلیمانی نشستوں پر مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی اوسط تعداد 18 ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا