چرار شریف میں ایگزیکٹیو آفیسر کی تعیناتی جلدی ہوگی

0
0

لوگوں کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل :ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز
شاہین امین
بڈگام؍؍اربن لوکل باڈیز کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ چرار شریف میں ایگزیکٹیو آفیسر کی تعیناتی چند دنوں کے اندر اندر عمل میں لائی جائے گی۔نمائندے شاہین امین کے مطابق انہوں نے کہاکہ چرار شریف کے تاریخی تالاب کی فینسنگ کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اربن لوکل باڈیز کی ڈائریکٹر متھورا معصوم نے نامہ نگار شاہین امین کے ساتھ بات چیت کے دوران کہاکہ چرار شریف میں ایگزیکٹیو آفیسر کی تعیناتی کا فیصلہ چند روز کے اندر اندر لیا جائے گا۔ مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس کا چارج فی الحال تحصیلدار کو دیا جائے گا تاکہ لوگ اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کے بارے میں انہیں جانکاری فراہم کر سکے۔ چرار شریف کے تاریخی تالاب کی فینسنگ کے بارے میں ڈائریکٹر نے کہاکہ لوگوں کو اس حوالے سے احتیاط برتنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تالاب کی مرمت پر جتنے بھی پیسے آئے تھے انہیں خرچ کیا گیا اب لوگوں کو تالاب کے نزدیک جانے سے گریز کرنا چاہئے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا