ایم وی ڈی کی طرف سے کنگن میں بیداری پروگرام کا انعقاد
مختار احمد
گاندربل؍؍نیشنل روڈ سیفٹی مہینہ کے سلسلے میں اے آر ٹی اْو گاندربل کی طرف سے ٹریفک رولز کے حوالے سے بیداری تقریبات کا سلسلہ جاری ہے محکمہ کی طرف سے جمعہ کو کنگن کے سومو سٹینڈ میں ایک بیداری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈرائیوروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقعے پر موجود ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی کے اصولوں اور ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کو گاڑی چلاتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور روڈ سیفٹی کے اصولوں کو اپنانے کا عہد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے آر ٹی گاندربل سے وابستہ سینیر انسپکٹر نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل درامد کریں اْنہوں۔نے ڈرائیوروں سے کہا کہ وہ گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں ،اور لوڈینگ نہ کریں نیز تیز رفتاری اور اْور ٹیکینگ سے بھی پرہیز کریں آخر پر ڈرائیوروں نے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا عہد بھی لیا۔