چرار شریف اور شالہ ٹینگ حلقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی کارکنان اپنی پارٹی میں شامل ہوئے

0
98

سید محمد الطاف بخاری نے نئے اراکین کا پرتپاک استقبال کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ چرار شریف اور شالہ ٹینگ اسمبلی حلقہ ہائے انتخابات سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی کارکنان نے ا?ج اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کیا۔ اس ضمن میں پارٹی صدر دفتر پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے نئے اراکین کا پْرتپاک استقبال کیا۔ پارٹی کے پبلسٹی سکریٹری ریاض احمد بڈھانہ نے ان لوگوں کی شمولیت کا اہتمام کیا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’میں آپ سب کو اپنی پارٹی میں تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ آپ کی شمولیت سے آپ کے علاقوں میں پارٹی کیڈر مزید مضبوط ہو گا۔ ہم مِل جْل کر جموں و کشمیر کو خوشحالی اور ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور اس مشن کیلئے خود کو وقف کریں گے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ پارٹی آپ کو ا?پ کے علاقوں میں لوگوں کی خدمت کرنے کے وافر مواقعے فراہم کرے گی کیونکہ ہمارا بنیادی ایجنڈا ہی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا اور جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنانا ہے۔‘‘اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے جو سرکردہ رہنما موجود تھے، اْن میں سینئر نائب صدر غلام حسن میر، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، صوبائی نائب صدر کشمیر مظفر رضوی، ریاستی کنوینر اور گاندربل حلقہ کے پارٹی انچارج حاجی پرویز احمد، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، صوبائی کوآرڈی نیٹر جاوید احمد میر، صوبائی آرگنائزر اور ڈی ڈی سی ہارون شبیر ریشی، جنرل سیکرٹری ایس ٹی ونگ خالد بڈھانہ، صوبائی صدر ایس ٹی ونگ رفیق احمد بلوٹ، صوبائی سیکرٹری کشمیر سید نجیب نقوی، لولاب حلقہ سے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری کشمیر عبدالرحیم وانی، ضلع پبلسٹی سکریٹری عادل بٹ، یوتھ صدر اوڑی حلقہ سجاد احمد شیخ، ظفر حبیب ڈار، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔
چرار شریف حلقہ سے تعلق رکھنے والے جن اشخاص نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی، اْن میں محمد اقبال کھٹانہ، عبدالرشید کھٹانہ، مشتاق احمد حجام، غلام دین بڈھانہ، محمد امین گورسی، بشیر احمد گورسی، غلام رسول گورسی، محمد شفیع بنی اور دیگر افراد شامل ہیں۔شالہ ٹینگ حلقہ سے تعلق رکھنے والے نئے پارٹی اراکین میں عبدالرحمن ریشی، غلام محمد گنائی، محمد یاسین گنائی، زاہد احمد میر، نثار احمد وانی، زبیر احمد بٹ، محمد شفیع گاسی، مختار احمد بٹ، اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا