چرارشریف میں 4سال سے زیر التوا غسل خانہ کمپلیکس کا تعمیری عمل 15 روز کے اندر دوبارہ شروع ہوگا۔ ڈئریکٹر ٹورزم کشمیر

0
0

غلام قادر بیدار
سرینگر //زبردست عوامی رجحان اور میڈم درخشان اندرابی کی ذاتی مداخلت کے بعد، آج جمعہ کے موقعے پرٹورئیزم، معہ متعلقہ انجینرینگ وینگ، محکمہ تعمیرات عامہ اربن لوکل باڈییزSDMچاڈورہ مسٹر مضمل احمد، تحصیلدار چرارشریف نثار احمد عوان، ایڈمسٹریٹر وقف بورڈ بشیر احمد اور دوسرے ذمہ داران نے زیارت کمپس چرارشریف میں محکمہ ٹوریزم کی طرف سے ڈیڑھ کروڈ روپیہ کی لاگت سے تعمیر ہو رھئیے جدید سنٹری سسٹم اور غسلخانہ جات پر مشتمل ایک کمپلیکس کا بغور مشاہدہ کیا۔ مذکورہ خصوصی ٹیم نے درگاہ کمپلیکس اور نفل ٹینگ کا بھی دورہ کیا عوامی نمایندوں سے گفت شنید کرکے قصبے میں موجود دوسری اہم یادگاروں کو مذید وسعت کے ساتھ جاذب نظر بنانے کی یقین دہانی دی
واضح رہئے بیت الخلاء اور غسلخانہ جات پہ مشتمل خاص کمپلیکس کا باقی تعمیری کام متعلقہ ٹھیکدار نے سال2018 سے بند رکھا ھے کیونکہ بقول اسکے اس تعمیری عمل سے اسے موجودہ قیمتوں کے مدمقابل کافی نقصان اٹھانا پڑھےگا ۔ لیکن دوسری طرف نہ صرف مقامی شہری بلکہ ھزاروں کی تعداد میں زائیرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔ درایں اثنا ایک اعلیٰ عہدار نے نمایندے کو بتایا کہ عوام الناس کو خواہ مخواہ براہ راست پریشان کرنے کے یا ذہنی طور بے جا مشکلات میں مبتلا کرنے کی صورت میں سرکار چاہیں تو کسی بھی ذمہ دار شخص کوDISQUALIFY
(ڈس کالیفے) کرسکتی ہے۔ نمایندے غلام قادر بیدار نے بتایا کہ یہاں حال ھی میں وقف بورڈ کی طرف سے منعقد ایک تقریب کے آغاز میں وقف چیر پرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی صاحبہ سے مقامی شہریوں نے مذکورہ کمپلیکس کے روکے پڑھے تعمیری عمل کی جانب سنجیدگی سے نوٹس لینے کی بھرپور اپیل کی تھی جسکے بعد موصوفہ نے ایک ھفتے کے اندر ھی دیرینہ اور جایز عوامی مطالبے کے تناضر میں ڈریکٹر ٹوریزم اور دوسرے متعلقین کو فورا جایزہ رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔ لہذا آج اسی سلسلے میں ڈریکٹر ٹورزم کشمیر کی سربراہی میں قریب 7محکموں پر مشتمل ٹیم نے بند پڑھے تعمیری عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے کمپلیکس کا مشاہدہ کیا جبکہ ساتھ ھی تلاب کلان نفل ٹینگ زیارت پارک عیدگاہ اور تاریخی نفل ٹینگ کے سلسلے میں بھی جامع تعمیراتی عمل عنقریب عملانے پر اتفاق راے کا اندیہ دیا cv

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا