لازوال ڈیسک
بانڈی پورہ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج ضلع میں ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کے تحت ’ میری مٹی میرا دیش ‘ مہم کے اِنعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے تمام متعلقہ اَفسروں کی میٹنگ طلب کی۔اِس موقعہ پر میٹنگ کو ’’ میری مٹی میرا دیش ‘‘ مہم کے بارے میں بتایا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام محکموں سے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ضلع بھر میں قومی تھیم ’’ میری مٹی میرا دیش‘‘ کے تحت یوم آزادی کی پُر اَثر تقریبات کو منانے کے لئے بتایا گیا کہ قوم کے لئے اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ’’ بہادروں ‘‘ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے مقامی سطح پر پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے ۔اُنہوں نے ایسے تمام ’بہادروں ‘ کی فہرست تیار کرنے کو کہا جنہوں نے اَپنی جانیں بشمول مجاہدین آزادی اور ضلع کے دفاعی اور پولیس اہلکار قربان کی ہیں۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنچایتوں کی طرف سے ’’ مٹی یاترا‘‘ کا اہتمام کیا جائے گا اور ’ وسودھاوندن ‘ کی سرگرمی کے تحت ہر گرام پنچایت پہلے سے قائم اَمرت سرووروں کے اِرد گرد ترجیحی طور پر کم اَز کم 75پودے لگا کر مادر دھرتی کو بھرے گی۔اے سی ڈی اور اِی او ایم سی کو ہدایت دی گئی کہ وہ ضلع کی تمام پنچایتوں اور قصبے کے وارڈوں میں ’’ مٹی یاترا‘‘ کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ذاتی طور پر تمام تقریبات میں شرکت کریں اور اِس کے لئے دوسروں کی حوصلہ اَفزائی کریں اور تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ اِس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے آپس میں بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔اِس سے قبل معراج وانی ، ایس ٹی او بانڈی پورہ اور نوڈل آفیسر نے مہم کی تفصیلی پرزنٹی دی۔میٹنگ میں نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن محمد اشرف حکاک ، اے سی آر ، اے سی پی ، سی اِی او ، ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن آفیسر ، سی ایچ او ، سے اے ایچ او ، ڈی ایف او اور متعلقہ محکموں کے دیگر اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔