مڈل سکول اتولی کے عملہ نے منعقد کی الوداعی پارٹی
ریاض ملک
منڈی مڈل اسکول اتولی میں تعینات ماجد گنائی چالیس سال محکمہ تعلیم میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہورہے ہیں۔ان کے اعزاز میں گورنمنٹ مڈل سکول اتولی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تمام عملہ کے اراکین کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی ۔اس دوران موصوف کی تعلیمی خدمات کی سرہانہ کرتے ہوے مختلف اسکولوں میں بہترین زمہداری کے ساتھ نوکری سرانجام دینے پر سراہنا کی۔ انہوں نے ، 14 سالہ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی 3 سال ہائی اسکول اڑائی میں بطور لیب اسسٹنٹ خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر ماسٹر طفیل حسین نے ماجد گنائی کی مختلف خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزید برآں متعدد مقررین نے اپنی سروس کے دوران ماجد گنائی کے کردار پر روشنی ڈالی اور ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی صحت مند اور خوشگوار زندگی کی خواہش کی۔اس موقع پر علاوہ زونل آفیسر ساتھرا درشن کمار نے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے شعبے میں منفرد خصوصیات، وسیع علم اور تجربہ کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مسائل کو سمجھنے کے لئے ہمدرد دل کے مالک قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی غیر متزلزل دیانتداری اور کام کے تئیں لگن نے انہیں ایک ممتاز ساتھی بنا دیا ہے۔ اس موقع پر طفیل حسین، جاوید مغل، نذیر حسین، دلپذیر، بشیر حسین، تسلیم عارف، خلیق مغل، فاروق حسین، منظور حسین، محمد افضل، نگینہ کوثر موجود تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ماجد گنائی نے جی ایم چیلا کے ساتھرا زون سپلائی میسرز اتولی کے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران متعدد اسکولوں کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔