آکاش ملک
سورنکوٹ پیر پنچال ہسپتال سورنکوٹ کی طرف سے پریتم روحانی ٹرسٹ پونچھ کے تعاون سے ایک مفت آئی کیمپ کا انعقاد سورنکوٹ میں کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح پروفیسر جگبیر سنگھ چیئرمین ٹرسٹ اور ڈاکٹر امن پریت سنگھ ڈائریکٹر پیر پنچال ہسپتال سورنکوٹ نے کیا جس میں ڈاکٹر راجیو شرما آئی سپیشلسٹ اور آئی سرجن نے تقریباً دو سو مریضوں کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر امان پریت سنگھ نے کہا کہ خراب موسم کے باوجود ضلع کے تمام حصوں سے مریضوں کا بہت زیادہ رش تھا۔ ڈاکٹر امان نے مزید کہا کہ انہوں نے ڈاکٹر راجیو سے درخواست کی ہے کہ وہ دور دراز کے علاقے کے غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے ہسپتال کو اس قسم کی مدد جاری رکھیں۔