چار فوجیوں کو کیرتی چکر اور 18 کو شوریہ چکر

0
0

فضائیہ کے دو کمانڈروں کو شوریہ چکر اور چھ کو بہادری کے تمغوں سے نوازا گیا
ایک ہزار سے بھی زائد پولیس اہلکاروں کو بہادری کے تمغے سے نوازا گیا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍صدر دروپدی مرمو نے یوم آزادی کے موقع پر چار کیرتی اور 18 شوریہ چکروں سمیت مسلح افواج اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کے 103 اہلکاروں کو بہادری کے اعزازات سے نوازنے کی منظوری دی ہے۔وزارت دفاع نے بدھ کو کہا کہ تین فوجیوں کو کیرتی چکر سے اور چار کو شوریہ چکر سے بعد از مرگ اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک بار سینا میڈل (بہادری)، 63 سینا میڈلز (گیلنٹری) بشمول دو بعد از مرگ، 11 نیوی میڈل (گیلنٹری) اور چھ ایئر سینا میڈلز (گیلنٹری) بھی دیے جائیں گے۔
صدر نے مختلف فوجی آپریشنز میں اہم شراکت کے لیے فوج کے ڈاگ یونٹ کے ‘ڈاگ کینٹ’ (بعدازمرگ) سمیت 39 مینشن ان ڈسپیچز کی بھی منظوری دی ہے۔ ان آپریشنز میں آپریشن رکشک، آپریشن سنو لیپرڈ، آپریشن مدد، آپریشن حفاظت، آپریشن آرکڈ اور آپریشن کچل شامل ہیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے یوم آزادی کے موقع پر فضائیہ کے دو کمانڈروں کو شوریہ چکر اور چھ کو وایو سینا میڈل (بہادری کے ایوارڈ ) سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر وی ڈی کیانے اور پائلٹ سکواڈرن لیڈر دیپک کمار کو شوریہ چکر سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ پائلٹ، ونگ کمانڈر جسپریت سنگھ سندھو، پائلٹ، ونگ کمانڈر آنند ونائک آگاشے، پائلٹ، اسکواڈرن لیڈر مہی پال سنگھ راٹھور، فلائٹ گنر، سارجنٹ اشونی کمار، گروڈ کمانڈو، جونیئر وارنٹ آفیسر وکاس راگھو اور پائلٹ، ونگ کمانڈر اکشے ارون مہالے کو وایو سینا میڈل (بہادری) دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال 24 جولائی کو جب ونگ کمانڈر کین جیگوار لڑاکا طیارہ اڑا رہے تھے تو اس کے دونوں انجن خراب ہو گئے۔ اس قسم کی صورتحال عام طور پر کبھی نہیں ہوتی۔ پائلٹ نے تحمل، سمجھداری اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے بائیں انجن کو بند کیا اور طیارے کو دائیں انجن پر اتارنے کی کوشش کی۔ جب ان کا طیارہ 2500 فٹ کی بلندی پر گورکھپور کے ایک گنجان آباد علاقے میں تھا تو اس کا انجن رک گیا، اس پر پائلٹ نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بائیں انجن کو اسٹارٹ کرنے میں کامیابی حاصل کی اور طیارے کو آبادی سے دور لے گیا۔ اپنی مہارت سے وہ قومی اثاثہ طیارے کے ساتھ ساتھ زمین پر جان و مال کے نقصان کو بچانے میں کامیاب رہے۔
اسکواڈرن لیڈر دیپک کمار گزشتہ سال 25 اگست کی رات ایک ٹرینی پائلٹ کے ساتھ کرن طیارے کی تربیتی پرواز پر تھے۔ پرندے سے ٹکرانے کے بعد طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ا سکواڈرن لیڈر کمار نے اپنی مہارت اور ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف قومی اثاثے کے طیارے کو رن وے پر بحفاظت اتارا بلکہ جان و مال کے نقصان سے بھی بچایا۔
یوم آزادی کے موقع پر 1037 پولیس اہلکاروں، فائر فائٹرز، ہوم گارڈز اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو ویرتا میڈلز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں بہادری کے لئے صدر کا تمغہ بھی شامل ہے۔وزارت داخلہ نے بدھ کو کہا کہ تلنگانہ کے ایک پولیس اہلکار کو بہادری کے لئے صدر کا تمغہ، 213 پولیس اہلکاروں کوویرتا میڈل، 94 کو امتیازی خدمات کے لئے صدر کے میڈل اور 729 کو نمایاں خدمات کے لئے میڈل سے نوازا جائے گا۔
تلنگانہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل سی یادیا کو 25 اگست 2022 کو دو لٹیروں سے مقابلہ کرنے اور ان کو گرفتار کرنے پر صدر جمہوریہ کا ویرتا میڈل دیاجائے گا۔ ان لٹیروں نے ہیڈ کانسٹیبل کے سینے، کمر، ہاتھ اور پیٹ پرچاقو سے کئی وار کیے لیکن انہوں نے کمال ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمت نہیں ہاری اورلٹیروں کو بھاگنے نہیں دیا۔ انہیں ان کی بہادری پر صدر کے تمغہ سے نوازا جائے گا۔وششٹ سیوا کے لئے دیے جانے والے کل 94 تمغوں میں سے 75 پولیس سروس، آٹھ فائر سروس، آٹھ سول ڈیفنس اور ہوم گارڈز اور تین اصلاحی خدمات کو دیے جائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا