پی ڈی پی ،بھاجپا اور این سی کو بڑا دھچکا،سینکڑوں کارکنان نے کی کانگریس میں شمولیت بھاجپا اور پی ڈی پی نے ریاست جموں و کشمیر کو بے مثال سیاسی بے یقینی میں ڈبویا:سروڑی بلگران،پاٹھشالہ،ٹپری،پھگسو اور ٹھاٹھری علاقہ جات میں کیا دورہ

0
0

دیپک شرما

ٹھاٹھریپی ڈی پی ،بھاجپا اور این سی کو اس وقت بڑا دھچکالگا جب سینکڑوں کارکنان نے پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت کی اور بلگران، ٹپری، پاٹھشالہ، پھگسو، ٹپری ،وانی پورہ، ٹھاٹھری علاقہ جات کے کارکنان کی شمولیت سے پارٹی میں مضبوطی کی امید جتائی۔وہیں سروڑی نے کہا کہ منقسم طاقتوں کے خلاف یکجہ ہونے کیلئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ وقت کے علاقائی اور مذہبی جذبات ریاست جموں و کشمیر جیسی ریاست نہیں بنا سکتے۔اس موقع پر سروڑی نے عبدالرشید وانی ،غلام قادر، سجاد احمد، شبیر احمد، رام رتن جگدیش کمار، جاوید احمد، محمد رفیع ،ذاکر حسین، امیر شفیع، تنویر احمد، رعیس احمد، محمد داوود، قاسم دین، نور محمد ،محمد یوسف، کریم بخش، فرید احمد، محمد اسرائیل،سیف علی، محمد علی، ستیش کمار، محمد شفیع، سلا بٹ، غلام قادر، محمد اقبال، غلام رسول، ریاض احمد، عابد حسین، آصف احمد، عبدالرشید، خرشید احمد، عبدالقیوم ،نصیر حسین،محمد عمران ،غلام حسن، محمد رفیع و دیگران کا خیر مقدم کیا ۔ایم ایل اے اندروال نے کہا کہ ان کارکنان کی شمولیت پارٹی میںمضبوطی ہوئی ہے ۔انہوں نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ اپنے علاقہ جات کی مشکلات کو سامنے لایا جائے اور ان کا ازالہ کیا جائے۔سروڑی نے کہا کہ کانگریس میں شمولیت ان کیلئے گھر آنے کے مترادف ہے اور ایک سچے سپاہی کی طرح وہ پورٹی کی بہتری کیلئے اپنی طاقت کا استعمال کریں گے ۔اس موقع پر کانگریس لیڈران اصغر حسین کھانگی، عبدالکریم، فاروق احمد، محمد شفیع ،غلام محمد میر ، کریم بخش ،غلام محمد مسعودی، مسر دین، میر محمد، سنیل کمار، جیون لال، حافظ نور محمد، رفیع شیخ، مدثر وانی ،بلال احمد، اختر حسین ،الطاف حسین و دیگران نے نئے شرکاءکا خیر مقدم کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا