سمائلز والی دیوالی کے ذریعے پسماندہ افراد میں خوشی اور روشنی پھیلائی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍دیوالی کے جذبے کو پسماندہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے ایک خوش کن پہل میں، ریڈیو مرچی 98.3 نے پی بی آئی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ -مارک پی کے ساتھ مل کر ’مرچی سمائل والی دیوالی ‘مہم کا آغاز کیا۔ اس پہل نے خواتین کے ایک سیلف ہیلپ گروپ سے ہاتھ سے بنے دیے اور موم بتیاں لے کر ایک انوکھا طریقہ اختیار کیااور تہوار کے موسم میں ایک ذاتی رابطے کا اضافہ کیا۔ اس پروجیکٹ کا مقصد دیوالی کو ضرورت مندوں کے لیے خصوصی بنانا تھا۔دریں اثناء ٹیم نے احتیاط سے تیار کیے گئے ان خزانوں کو نہ صرف جموں کی ممتاز شخصیات میں بلکہ ایک مقامی یتیم خانے میں بھی تقسیم کیا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ دیوالی کی روشنی کمیونٹی کے ہر کونے تک پہنچے۔وہیںسیلف ہیلپ گروپ کے ممبران نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور دستکاری کو ہر ایک دیے اور موم بتی میں ڈالا، جس سے وہ صرف نمونے ہی نہیں بلکہ امید اور خوشی کی علامت بن گئے۔ اس پہل نے نہ صرف مقامی کاریگروں کی مدد کی بلکہ معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان ایک پل بھی بنایا، جس میں دیوالی کی حقیقی روح پر زور دیا گیا۔