نٹرنگ نے نگروٹہ اور مڑھ میں ہندی ڈرامہ’جھال‘ پیشکیا

0
0

بلونت ٹھاکر کے ڈرامے میںمنشیات کی لعنت پر اداکاروں نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر کے محکمہ ایکسائزنے نٹرنگ کے تعاون سے آج یہاں بلونت ٹھاکر کے ہندی ڈرامے ’جھال‘ کے دو شوز نیرج کانت کی ہدایت کاری میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس سنٹر، نگروٹہ اور بلاک مڑھ کے گاؤں پرواہ میں پیش کئے۔وہیں بہت ہی موثر انداز میں یہ ڈرامہ اختراعی طور پر دکھاتا ہے کہ کس طرح منشیات کی لعنت تیزی سے آگ کی طرح نسلوں کو برباد کر رہی ہے اور بھارت جیسے ترقی پذیر ممالک کو معذور کر رہی ہے۔ اس موقع پر سکریتی شرما جے کے اے ایس ڈپٹی ایکسائز کمشنر اکائونٹس جموں، ڈاکٹر انیل چندن ای ٹی او شمالی جموں، بلاک مڑھ جموںاور پنچایت پرواہ کے سرپنچ اور پنچ شامل تھے۔واضح رہے یہ ڈرامہ ایک کہانی پر مبنی نہیں تھا بلکہ ایک تجربے کے طور پر بلونت ٹھاکر نے ایک تھیم میں متعدد کہانیاں بنائی ہیں جس میں منشیات کی لعنت کو ایک جھال کی طرح پھیلانے پر توجہ دی گئی ہے جس کی وجہ سیملک کی سب سے مضبوط افرادی قوت کو نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران اداکاروں نے اپنی اپنی اداکاری میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی اداکاری کا اثر چھوڑا ان میں نیرج کانت، آدیش دھر، کنن پریت کور، وشال شرما، ابھیمانیو چودھری، سنکیت بھگت، کشال بھٹ، سمیت بندرال اور محمد یاسین شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا