لازوال ڈیسک
جموں؍؍پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (PGIMER) کے تعاون سے آرینز انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ، راج پورہ، چندی گڑھ اور فورٹس ہسپتال، موہالی نے آج آرینز کیمپس، راج پورہ، چندی گڑھ کے قریب خون کا عطیہ اور مفت صحت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ کا افتتاح بوٹا سنگھ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کیاجبکہ ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیئرمین، آرینز گروپ نے تقریب کی صدارت کی۔وہیںڈی ایس پی گھنور نے تمام حاضرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نیک اقدام ہے اور ہر سال یہ کیمپ آرینز گروپ آف کالجز کی طرف سے لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے شرکاء کو معاشرے کے لیے بے لوث کردار ادا کرنے پر سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گروپ باقاعدگی سے صحت کی دیکھ بھال سے متعلق آگاہی مہمات اور قریبی دیہاتوں میں ریلیاں نکال رہا ہے جو کہ قابل ذکر ہے۔اس موقع پرڈاکٹر ایکتا کی قیادت میں پی جی آئی، چندی گڑھ سے خون کی منتقلی کی 7 رکنی ٹیم نے رضاکارانہ عطیہ دہندگان کا مکمل طبی معائنہ کیا اور خون عطیہ کرنے کے لیے اہل عطیہ دہندگان کا انتخاب کیا۔وہیں فورٹس ہسپتال کی 6 رکنی ٹیم نے مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا۔