پی ایف آئی کانگریس کے لیے ’لائف لائن‘بن گئی ہے:مودی

0
60
JAMUI, APR 4 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi addressing an election rally in support of the NDA candidate for Jamui Parliamentary constituency, Arun Bharti , in Jamui on Thursday.UNI PHOTO-43u

کہااس بار ان کے دہلی میں کھاتہ کھولنے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں،پارٹی اندرونی لڑائی سے دوچار
یواین آئی

داونگیرے (کرناٹک)؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی کو اندرونی لڑائی کا سامنا ہے۔مسٹر مودی نے کانگریس کے مختلف دھڑوں کے درمیان اندرونی جھگڑے کے بارے میں لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھگڑا جلد ہی عام ہو جائے گا اور ہر گروپ ممکنہ انتخابی شکست کے لئے دوسرے کو قصوروار ٹھہرائے گا۔
انہوں نے کہا، ’’وہ دن دور نہیں جب کانگریس پارٹی کے مختلف دھڑوں کے درمیان چل رہی اندرونی لڑائی سڑکوں پر آجائے گی۔ تمام دھڑے ایک دوسرے پر شکست کا الزام لگاتے نظر آئیں گے۔‘‘انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کو دہلی میں کوئی خاص فائدہ حاصل کرنے کا امکان نہیں ہے۔ داونگیرے میں بڑے عوامی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے اشارہ کیا کہ کرناٹک کے رائے دہندگان کانگریس کو اس کی سمجھی جانے والی کوتاہیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’اس بار ان کے(کانگریس پارٹی کی) دہلی میں کھاتہ کھولنے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ داونگیرے میں یہ زبردست عوامی حمایت ظاہر کرتی ہے کہ کرناٹک کے لوگ کانگریس کو اس کے گناہوں کی سزا دیں گے۔‘‘
مسٹر مودی نے کہا، ’’میں نے سنا ہے کہ انڈیا گروپ ایک نیا فارمولہ لے کر آیا ہے۔ پانچ سال میں تمام اتحادیوں سے ایک ایک لیڈر کو ایک ایک سال کے لیے وزیر اعظم بنایا جائے گا۔ یعنی ایک سال میں ایک وزیر اعظم، دوسرے سال میں دوسرا وزیراعظم، تیسرے سال میں تیسرا وزیراعظم بنے گا، ایسے میں کیا ملک کو فائدہ ہوگا، آپ کو یا آپ کے بچوں کو کیا فائدہ ہوگا؟‘‘۔
اس دوران، انہوں نے کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے نقطہ نظر اور ریاست میں کانگریس انتظامیہ کے نقطہ نظر کا موازنہ کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے بیلاری میں کانگریس اور ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر سخت تنقیدہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف آئی اپوزیشن کے لیے لائف لائن بن گئی ہے۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’پی ایف آئی کے ارادوں اور مقاصد کے بارے میں کون نہیں جانتا؟ سب جانتے ہیں۔ ہم نے پی ایف آئی پر پابندی لگا دی تھی، لیکن دوسری طرف دیکھیں، وہی پی ایف آئی کانگریس کے لیے ’لائف لائن‘بن گئی ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کانگریس صرف سیاسی فائدے کے لیے پی ایف آئی کے تئیں ہمدردی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا