بی جے پی مودی کی قیادت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے: راہل گاندھی

0
25
BHAGALPUR, APR 20 (UNI):- Congress leader Rahul Gandhi addressing supporters at an election rally in support of I.N.D.I.A alliance candidate for Lok Sabha election-2024 at Bhagalpur in Bihar on Saturday.UNI PHOTO-38u

کہانوین پٹنائک چنندہ لوگوں کے لئے حکومت چلا رہے ہیں اور نریندر مودی ارب پتیوں کے لئے
لازوال ڈیسک

نئی دہلی/بھونیشور؍؍کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اس مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے بی جے پی کو ریزرویشن ختم کرو گینگ کا ’اڈہ ‘ قرار دیا اور کہا کہ مسٹر مودی اس اڈے کے سرغنہ ہیں۔ آئین ریزرویشن کے ذریعے سب کو یکساں مواقع فراہم کرتا ہے، اس لیے کانگریس ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
مسٹر گاندھی نے کہا، "بھارتیہ جنتا پارٹی ‘آرکشن ختم کرو’ گینگ کا اڈہ ہے اور نریندر مودی اس کے سرغنہ ہیں۔ بی جے پی کے لوگ ریزرویشن اور آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ غلط ہے اور ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے۔ آئین کہتا ہے کہ ملک کے تمام لوگوں کو مساوی حقوق ملنے چاہئیں۔انہوں نے کہا، "کروڑوں لوگوں کو آئین سے ریزرویشن ملا، ملک کے تمام ادارے آئین سے ابھرے ہیں، لیکن اب مسٹر مودی اور آر ایس ایس کے لوگ جمہوریت اور آئین کو ختم کرکے اپنے لوگوں کو ملک کا راجہ بنانا چاہتے ہیں۔ ملک کے تعلیمی نظام کے اداروں میں آر ایس ایس کے لوگ بیٹھے ہیں جن کا تعلیم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ذات پات کی مردم شماری کو ضروری بتاتے ہوئے، مسٹرگاندھی نے کہا،’’ذات کی مردم شماری میری زندگی کا مشن ہے، ہم کانگریس کی حکومت کے اقتدار میں آتے ہی ذات کی مردم شماری کرائیں گے۔‘‘
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو اوڈیشہ میں انتخابی تشہیر کرتے ہوئے نوین پٹنائک کی قیادت والی بی جے پی حکومت اور حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی پر ذاتی مفاد کے لئے عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ایک دوسرے سے ساز باز کرنے کا الزام عائد کیا۔راہل گاندھی نے کہا کہ برسراقتدار بی جے ڈی نے حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی سے خفیہ سمجھوتہ کیا ہے اور دونوں کا مقصد صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانا ہے۔کے سالے پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ نوین پٹنائک حکومت نے بی جے پی کے ساتھ ساز باز کر کے مختلف شعبوں میں ریاست کے وسائل کی لوٹ کی راہ ہموار کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس ریاست میں اقتدار میں آتی ہے تو لوٹی گئی دولت ریاست کے باشندگان کو واپس کر دی جائے گی۔لوگوں کے جوش و خروش اور بھرپور حمایت کے درمیان راہل گاندھی نے کہا کہ اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک چنندہ لوگوں کے لئے حکومت چلا رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی ارب پتیوں کے لئے حکومت چلا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ریاست کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک ہیں لیکن ریاستی حکومت ان کے معاون وی کے پانڈین چلا رہے ہیں۔
اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ پر طنز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’’دہلی کے انکل جی (وزیر اعظم مودی) اور نوین پٹنائک نے اوڈیشہ کے لوگوں کو پان (پانڈین، امت شاہ، نریندر مودی اور نوین پٹنائک) کی پیشکش کی ہے۔‘‘راہل گاندھی نے حاضری سے وعدہ کیا کہ اگر کانگریس ریاست میں اقتدار میں آئی تو خواتین کے بینک کھاتے میں ہر ماہ 2 ہزار روپے جمع کئے جائیں گے، بے روزگار نوجوانوں کے کھاتے میں 3 ہزار روپے جمع کئے جائیں گے اور 200 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ عوام کو 500 روپے میں سلنڈر دیا جائے گا۔
انہوں نے کانگریس پارٹی کی نیائے اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں واپسی کرتی ہے تو اس سے عام لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔راہل گاندھی نے کہا، ’’پی ایم مودی نے 22 ارب پتیوں کو 16 لاکھ کروڑ روپے گئے۔ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو ہم تمام غریب کنبوں کی فہرست تیار کریں گے اور ہر ایک خاندان سے ایک خاتون رکن کا انتخاب کریں گے اور اس کے کھاتے میں سالانہ ایک لاکھ روپے منتقل کریں گے۔
انہوں نے بے روزگار نوجوانوں کے لئے کانگریس کے ایک سال کے انٹرنشپ پروگرام کے بارے میں بھی بتایا اور منریگا اسکیم کے تحت اجرت میں اضافہ کرنے، آنگن باڑی اور آشا ورکرس کی تنخواہ کو دوگنا کرنے، کسانوں کے لئے زرعی قرض معاف کرنے اور ایم ایس پی گارنٹی قانون سمیت کئی وعدے کئے۔خیال رہے کہ اوڈیشہ میں 13 مئی سے شروع ہونے والے چار مراحل میں بیکوقت اسمبلی اور لوک سبھا کے انتخابات کرائے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا