پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے: کرنل مہان

0
0

کہا2024 کے انتخابات قوم کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا باب لکھیں گے
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کٹھوعہ کے چیئرمین کرنل مہان سنگھ (ریٹائرڈ) نے کہا ہے کہ پینے کے صاف اور مناسب پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے جے جے ایم اسکیم کے تحت دھر کوٹ پنچایت میں 19 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کے ساتھ 30,000 گیلن کی صلاحیت کے سمپ کلیکشن ٹینک کی تعمیر شروع کرنے کے بعد ایک اجتماع سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ2 کروڑ روپے کا یہ پروجیکٹ دھر کور پنچایت کے 350 گھرانوں کی پینے کے پانی کی ضرورت کو پورا کرے گا۔ڈی ڈی سی چیئرمین کے ہمراہ اس موقع پر بی جے پی کے مقامی نوجوان لیڈر، ماسٹر رتن چند، سرپنچ کیول کمار، سنجیو شرما اے ای پی ایچ ای، سندیپ شرما اے ای پی ڈی ڈی اور دیگر موجود تھے۔وہیںاجتماع سے اظہار خیال کرتے ہوئے کرنل مہان نے زور دے کر کہا کہ جل جیون مشن کا تصور ہے کہ 2024 تک دیہی ہندوستان کے تمام گھرانوں کو انفرادی گھریلو نل کے کنکشن کے ذریعے پینے کا محفوظ اور مناسب پانی فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جے جے ایم کا نفاذ بلاشبہ پینے کے پانی کی موجودہ قلت پر قابو پانے والا ہے۔انہوں نے کہا2024 کے انتخابات قوم کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا باب لکھیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا