باہو حلقہ کے گاندھی نگر منڈل کے بیلی چرانہ علاقے میں جن سمواد ابھیا ن سے کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں ساؤتھ میں عوام تک رسائی کے پروگرام کے طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ’وکست بھارت‘ (ویژنری بھارت) کی سرگرمیوں کو زمینی سطح پر وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط قیادت میں تیز تر کریں ۔ان خیالات کا اظہار ضلع جموں ساؤتھ کی صدر ریکھا مہاجن نے آج باہو حلقہ کے گاندھی نگر منڈل کے بیلی چرانہ علاقے میں بی جے پی لیڈروں کی موجودگی میں جن سمواد ابھیان پر ہندوستان کو مضبوط بنانے کے لیے قابل ذکر وضاحت کی جس میں بھاجپا کے کئی لیڈران موجود تھے ۔ریکھا مہاجن نے بوتھ جن ابھیان پر عوام سے اظہار خیال کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بی جے پی ہمیشہ ہر فرد کی ترقی کے لیے پرعزم اور وقف ہے۔ریکھا نے عام لوگوں کو آگاہ کیا کہ پی ایم مودی تنقید سے پریشان نہیں ہیں اور انہیں دنیا کے ہر مرکز میںاپنی مقبولیت کی قیمت پر بنیاد پرست فیصلے لینے کا سہرا دیا۔