پیرس اولمپکس میں انڈیا ہاؤس کاافتتاح

0
0

ممبئی؍پیرس 28 جولائی (یو این آئی) پیرس اولمپکس کے شاندار افتتاح کے ایک دن بعد، ہندوستان کے پہلے کنٹری ہاؤس یعنی انڈیا ہاؤس کا پیرس میں افتتاح کیا گیا ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا ایم امبانی نے روایتی ہندوستانی انداز میں چراغ جلا کر انڈیا ہاؤس کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں ہندوستان اور بیرون ملک کے مہمانوں، آئی او سی کے عہدیداروں اور ہندوستان کی مشہور شخصیات نے شرکت کی  موجود معززین میں آئی او سی کمیٹی کے ممبر سیر میانگ این جی، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا، فرانس میں ہندوستان کے سفیر جاوید اشرف، بی سی سی آئی کے جے شاہ، اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندرا شامل تھے۔

اس موقع پر، آئی او سی کی رکن نیتا امبانی نے کھل کر بھارت میں اولمپکس لانے کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہاولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار بنائے گئے انڈیا ہاؤس میں خوش آمدید۔ آج ہم 2024 کے پیرس اولمپک میں ایک نیا خواب دیکھ رہے ہیں۔ 1.4 بلین ہندوستانیوں کا اولمپک کھیلوں کا مشترکہ خواب۔ اب وہ وقت آ گیا ہے جب ہماری قدیم سرزمین پر اولمپک کی مشعل روشن کی جائے۔ ہاں وہ دن دور نہیں جب ہندوستان اولمپک کی میزبانی کرے گا۔ یہ انڈیا ہاؤس کے افتتاح پر ہمارا اجتماعی عزم ہے۔

انڈیا ہاؤس کی اہمیت پر،محترمہ نیتا ایم امبانی نے کہا، "انڈیا ہاؤس کو ہندوستان کی اولمپک امنگوں کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے گھر سے دور ایک گھر بن جائے گا، ایک ایسی جگہ جہاں ہم ان کے جذبے کا احترام کرتے ہیں اور ان کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں۔ انڈیا ہاؤس اختتام نہیں ہے، یہ ہندوستان کے لیے ایک نئی شروعات ہے، ہم خوبصورتی، تنوع اور بھرپور ورثے کا تجربہ کرنے کے لیے دنیا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انڈیا ہاؤس کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ گلوکار شان نے اپنی گائیکی سے بھرپور داد تحسین حاصل کی۔ سامعین نے ان کے بالی ووڈ گانوں پر دل کھول کر رقص کیا۔ مہمانوں کا استقبال ڈھول کی تھاپ سے کیا گیا۔ اس کے بعد ممبئی کے نابینا بچوں نے روایتی ہندوستانی کھیل مل کھمب میں شاندار پرفارمنس دی۔ انڈیا ہاؤس پارک آف نیشنز کے پارک ڈی لا ویلیٹ میں واقع ہے اور 27 جولائی سے 11 اگست تک اولمپک گیمز کے دوران مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک مہمانوں کے لیے کھلا رہے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا