پہلے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن جاری

0
0

کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27؍ اگست اور پولنگ 18؍ ستمبر کو ہوگی

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) نے آج جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے عام اِنتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری کیا۔اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اَضلاع پر مشتمل 24 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ باقی حلقوں میں دوسرے اور تیسرے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔
اِنتخابی عمل کے پہلے مرحلے میں صوبہ کشمیر میں 16 اسمبلی حلقے جن میں 32 ۔پانپور، 33۔ ترال، 34۔ پلوامہ، 35۔راج پورہ، 36۔ زینہ پورہ، 37۔ شوپیاں، 38۔ ڈی ایچ پورہ، 39۔ کولگام، 40۔ دیوسر، 41۔ ڈورو، 42۔ کوکرناگ (ایس ٹی)، 43۔ اننت ناگ مغربی۔ 44- اننت ناگ، 45۔ سری گفوارہ ۔ بجبہاڑہ، 46۔ شانگس۔ اننت ناگ ایسٹ، 47۔ پہلگام شامل ہیںاور صوبہ جموںمیں 8 اَسمبلی حلقے جن میں 48۔اندروال، 49۔ کشتواڑ، 50۔ پاڈر ۔ ناگسینی، 51۔ بھدرواہ، 52۔ ڈوڈہ، 53۔ ڈوڈہ ویسٹ،54۔ رام بن اور 55- بانہال شامل ہیں ، میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27؍ اگست 2024 ہے۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 ؍اگست 2024 کو ہوگی اور کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 ؍اگست 2024 ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان اسمبلی حلقوں کے لئے پولنگ کا دن 18 ؍ستمبر 2024 کو مقرر ہے اور پولنگ صبح 7 بجے سے شام 6بجے تک ہوگی۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا