پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

0
0

سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری، شاہراہ ٹریفک کے لئے بند،سری نگر جموں شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ پر بھی ٹریفک بند
یواین آئی

سری نگر؍؍محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔معلوم ہوا ہے سنتھن ٹاپ پر تازہ برف و باراں کے سبب کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں جنہیں پولیس نے ریسکیو کیا۔اطلاعات کے مطابق سنتھن ٹاپ پر تازہ برف باری کے نتیجے میں منگل دیرشام کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ سے وابستہ آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور کڑی مشقت کے بعد درماندہ گاڑیوں کو منزل مقصود کی طرف روانہ کیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سنتھن ٹاپ پر برف و باراں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال اورتازہ برف باری کے پیش نظر شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے احتیاطی طورپر بند کیا گیا ہے۔جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر مٹی کا تودا گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔دریں اثنا سری نگر جموں شاہراہ پر بانہال میں مٹی کے تودے اور پتھر گر آنے کی وجہ سے شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مغل روڈ پر رتہ چمپ برج کے نزدیک منگل کی شام ایک بھاری بھر کم مٹی کا تودا گر آیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ روڈ کو کھولنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے تاہم ٹریفک کو بحال کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔دریں اثنا وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر بھی بدھ کے روز پتھر اور مٹی کے تودے گر آئے جس کے نتیجے میں تین سو کلومیٹر لمبی شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانہال سیکٹر میں پتھر اور مٹی کے تودے گر آئے جس کے نتیجے میں شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا