پھلوں اورسبزیوں کے دام آسمان چھونے لگے

0
88

سبزی فروش دوکاندارریٹ لسٹ آویزاں کیے بغیرمن مانی قیمت وصول رہے ہیں
ساجد طفیل لون
بھدرواہ؍؍بھدرواہ اور دیگر ملحقہ علاقہ جات سے موصول اطلاعات کے مطابق رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی ناجائز منافع خور سبزیوں اور پھلوں کے داموں میں اضافہ کر عوام کو لوٹنا شروع کردئے ہیں۔ اسی طرع کی اطلاع بھدرواہ سے بھی ہے جہاں پر اچانک سبزی و پھل فروشوں نے قیمتوں میں کافی اضافہ کیا ہے۔ لازوال سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکن ساجد میر نے کہا کہ بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کے داموں میں اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ عوام مشکلات کا سامنا کررہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جب میں نے دوکاندار سے ریٹ لسٹ کے مطابق سامان دینے کو کہا تو دوکان پر ریٹ لسٹ آویزاں نہیں تھی جبکہ اے ڈی سی بھدرواہ نے رمضان کی آمد پر تیاریوں کا جایزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا تھا جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ تمام سبزی فروش و دوکاندار ریٹ لسٹ آویزاں رکھیں گے ۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس ناجائز منافہ خوری پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا