بجلی کی عدم دستیابی کاہرہ کی عوام شدید مشکلات سے دوچار

0
128

ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بجلی کٹوتی کو کم کیا جائے: عوام
بابر نفیس
ڈوڈو؍؍ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقہ جات میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ادھر کاہرہ میں بھی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس مقدس مہینے میں بجلی کی کٹوتی کو کم کریں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس سلسلے میں محمد عقیل نامی طالب علم نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اج کل امتحانات جاری ہیں جبکہ بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل ہے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کودوران امتحان بچوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے معقول بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا