عسکریت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کی ا طلاع نہیں :ایس ایس پی
اے پی آئی
سر ینگر؍؍پکھرپورہ چرار شر یف پو لیس اسٹیشن سے پو لیس اہلکار اسلحہ سمیت پر اسرار طور پر لا پتہ ،ایس ایس پی بڈ گام کے مطا بق لا پتہ پو لیس اہلکار کے عسکر یت میں شا مل ہونے یا نہ ہونے کے با رے میں ابھی تک کو ئی جانکاری نہیں ،معا ملے کی تحقیقات بڑے پیما نے پر شروع ۔اے پی آ ئی کے مطا بق پکھر پورہ چرار شر یف پولیس اسٹیشن میں تعینات کانسٹیبل طاریق احمد اسلحہ سمیت پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گیا ۔کانسٹیبل کو 24اپریل رات 8بجے کے بعد ڈیوٹی پر حاضر ہو نا تھا تا ہم وہ وقت پر نہیں پہنچا جس سے پو لیس اسٹیشن پکھر پورہ میں کھلبلی مچ گئی اور لا پتہ ہوئے کانسٹیبل کی تلاش شروع کردی گئی ۔ایس ایس پی بڈ گام تیجندر سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ پو لیس اہلکار اپنی سروس رائفل سمیت پر اسرار طور پر لا پتہ ہوگیا ہے اور مذ کورہ کانسٹیبل کے عسکریت میں شا مل ہونے نہ ہونے کے با رے میں ابھی تک کو ئی جانکاری موصول نہیں ہو ئی، معاملے کی تحقیقات بڑے پیما نے پر شروع کر دی گئی ہے