پڑھے لکھے افراد ایسی بات نہ کہیں جس سے ناراضیاں بڑھتی چلی جائیں:پروفیسر سدرامپا ماسی مڑے

0
0

یوم آزادی کے موقع پر بیدرمیں ہمہ لسانی مشاعرے کاانعقاد
بیدر۔ 15؍اگست (اطلاع ) آج 15؍اگست کی مناسبت سے کنڑاساہتیہ پریشد بیدر نے یومِ آزادی کے پیش نظر’’ ہمہ لسانی مشاعرے اور گیت گائیکی‘‘ کاانعقاد کنڑابھون ، چک پیٹ بیدر میں کیا۔ جس کی صدارت پروفیسر سدرامپا ماسی مڑے نے کی۔ جب کہ اس کاافتتاح سینئر ادیب گدگ پروفیسر سدویاپل پروی نے کیا۔ سریش چن شٹی صدر کنڑا ساہتیہ پریشد نے استقبالیہ کلمات کہے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ پاروتی سونارے چیرپرسن مکڑا ساہتیہ پریشد بیدرشہ نشین کورونق بخش رہی تھیں۔ پرمیشور برادار اور سنتوش کمار منگلور ے کو تہنیت پیش کی گئی۔ ریکھا ساؤدی نے دیش بھکتی سے متعلق


اپنی مدھر آواز میں گیت پیش کئے۔ شیوکمار کٹے نے سبھی کااستقبال کیا۔کنڑی ، ہندی ، اردو اورمراٹھی کے جن شعراء نے یوم ِ آزادی اور دیگرعناوین پر جو کلام پیش کیاان میں مانک نیڑگے ، باپو مڈکی ، سنگمیش جیانتے ، ایس ایم منوہر، رحمت اللہ رحمت ؔشیموگوی ،میرؔبیدری، ڈاکٹر شرییا مہندرکر ، اور دیگر شامل رہے۔ پروفیسر سدرامپا ماسی مڑے نے شعراء کوبہت سی باتوں کی طرف توجہ دلائی اور کہاکہ وہ اپنی چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی توجہ دیں۔ ہم پڑھے لکھے لوگ ہیں۔ ایسی بات نہ کہیں جس سے ناراضیاں بڑھتی چلی جائیں۔دیکھنے میں آیاہے کہ گلبرگہ والے بیدر والوں کوپسندنہیں کرتے۔ بیدروالے بیجاپور والوں سے ناراض ہیں۔ یہ سب شعراء کے درمیان ٹھیک نہیں۔ انھو ںنے ایس ایم منوہر کی شاعری پر خصوصی تبصرہ کیا۔ محترمہ جے دیوی یدلاپورے نے نظامت کافریضہ بخوبینبھایا۔مسلسل بارش کی وجہ سے مہمانان اور شعرا ء کے علاوہ سامعین کی حاضری بھی کم ہی رہی۔دوسری جانب باربار لائٹ جاتی اور آتی رہی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا