! مفتی عطاء الرحمٰن جمیل سہارنپور ( احمد رضا) 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر *جامعۃ الشیخ عبدالستار نانکہ گندیوڈه سہارن پور* میں بزم ازادی کی ایک محفل منعقد ہوئی جس میں کی صدارت جامعہ کے روح رواں الحاج فضل الرحمن رحیمی نبیره و جانشین حافظ جمیل احمد صاحب نانکوی نے فرمائی آجکی پر کشش محفل آزادی کا اغاز جامعہ کے موقر استاد قاری مطیع الرحمان صاحب قاسمی کی تلاوت کلام اللہ شریف سے ہوا. اور عشق نبی میں گلہائے عقیدت و محبت قاری چاند حنفی صاحب نے پیش کیا مہمان خصوصی ممبر اسمبلی آشو ملک جی نے پرچم کشائی کی رسمِ انجام دی جامعہ کے طلبہ و طالبات نے خوبصورت ترانے اور عمدہ تقاریر پیش کی حاضرین سے انقلابی خطاب کرتے ہوئے جامعہ کے ناظم وہ انجمن حمایت اسلام کے صدر مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی نے کہا ٹیپو سلطان بھارت کی وہ عظیم شخصیت اور مرد مجاہد تھے جو ہند کی آ زادی اور غلامی کے بیچ انگریزوں کے سامنے ایک چٹان کی طرح کھڑے تھے جب ٹیپو سلطان پر حملہ ہوا ان کی لاش کے پاس انگریز جاتے ہوئے کپکپا رہا تھا دور کھڑا ہو کر کنکریاں مارتا اور دیکھتا کہ کوئی سانس کوئی رمق باقی تو نہیں جب دیکھا کہ بھارت کا یہ سپوت یہ مجاہد دنیا کو الوداع کہہ چکا تو بدبخت انگریز ٹیپو سلطان صاحب کی نعش پر کھڑا ہو کر کہتا کہ اج سے ہندوستان ہمارا ہے. جب ہمارا ملک انگریزوں کی غلامی کی جنگ زیرو میں جکڑا ہوا تھا چاروں طرف ظلم و بربریجت کا بازار گرم تھا ہر مرد عورت بوڑھے بچے جہاں پریشان تھے سبھی کی قلبی تمنا یہ تھی کہ کبھی غلامی کا سورج گروپ ہو اور ازادی کی شمع روشن ہوں جس کی خاطر ہندوستان کے ہر فرد نے اپنے ترمن دھن کا نظرانہ پیش کر کے ہندوستان کو آزاد خواہ مالٹا کی جیل ہو یا شاملی کا میدان جیلیا والا باغ ہو یا کلکتہ کی سرزمین غرض ہندوستان کا چپہ چپہ انگریزوں کے خون سے لالہ زار تھا. جامعہ رحمانیہ للبنات نانکہ گندیوڈہ میں طالبات نے بہت خوب صورت آور پر وقار سقافتی پروگرام پیش کئے اس موقع پر جناب آشو ملک ودھایک سہارنپور دیھات چوہری عبدالوحید ضلع صدر سماجوا دی پارٹی حاجی نواب انصاری شہر صدر . بھائی لیاقت حاجی عمران وکیل ملک حیدر علی مکھیا قاری دانش قاسمی استاذ دارالعلوم وقف دیوبند مولانا خالد ندوی مولانا سرور عالم قاسمی قاری محمد عابد کاشفی شہزاد اطہر گلزار حاجی احسان قریشی قاسم انصاری مفتی ضیاء الرحمن قاسمی قاری مطیع الرحمان قاسمی مولانا مفتی عثمان قاسمی قاری محمد اعظم رحمانی قاری زبیر قاری چاند حنفی قاری شاکر قاری منور قاری دانش قاری حسین ماسٹر اشرافت قاری ذیشان قاری عبد الماجد مشرف قاری نثار مولانا محمد مصطفی مولانا طاہر قاری برہان قاری راشد قاری فرقان مولانا غیور مہربان وسیم مستقیم شاہ نواز سلمان ملک اجود انصاری نوید انصاری حاجی عبد القیوم رضوان توصیف احمد وغیرہ موجود رہے!