پڑگھا بوریولی کے وجہی الدین سوسے پاٸلیٹ بن گٸے !

0
28

تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں
(علامہ اقبال)
پڑگھا بوریولی ،تعلقہ بھیونڈی ( رپورٹ : محمد حسین ساحل)
پڑگھا بوریولی کی معروف سماجی شخصیت پرواز سوسے کے لخت جگر وجہی الدین سوسے نے اپنی لگن اور محنت سے پاٸلٹ کی ڈگری حاصل کی جو اپنے آپ میں ایک تاریخ ساز کارنامہ ہے۔ اس کی خبر ملتے ہی پڑگھا بوریولی میں اور رشتہ داروں میں خوشی کا ماحول ہے۔یہ اہلیان پڑگھا کے لیے فخر کی بات ہے۔
یہ بھی کتنی عجیب بات ہے کہ پرواز وجہی الدین کے والد کا نام ہے اور بلند پرواز پر اُن کے لخت جگر وجہی الدین ہے۔

واقف کہاں زمانہ ہماری اڑان سے
وہ اور تھے جو ہار گئے آسمان سے

وجہی الدین سےجب فون پر انٹرویو لیا تو انھوں نے بتایا کہ ”بچپن میں جب ہواٸی جہاز کو دیکھتا تو مجھے بھی لگتا تھا کہ میں بھی بڑا ہوکر ہواٸی جہاز چلاٶں گا،بس اسی دن سے میں نے ارادہ کرلیا کہ میں بھی ایک دن پاٸلیٹ بن جاٶں گا میرے والدین کی دعاٶں نے مجھے اس بلندی تک پہنچایا۔ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اللہ نے مجھے زمین پر چلنے کا سلیقہ سکھایا اور ہوا میں اُڑنے کا ہنر دیا۔“اس خوشی کے موقع پر پاٸلیٹ وجہی الدین اور اُن کے والد کو مسلسل مبارک بادی کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا