پ”پیغمبرِ اسلام حضرت محمدسب کے لیے "میلادالنبی پر تیسرے سال ایک مرتبہ پھر غیر مسلم میں خصوصی مہم،

0
0
ممبئی 5اگست(یواین آئی)
ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے پُرمسرت موقع پر "پیغمبرِ اسلام حضرت محمدسب کے لیے” نے محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لیے اسلام جمخانہ نے مختلف تقاریب اور تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور غریب اور پسماندہ ہوئے لوگوں کے لیے مختلف فلاحی کام بھی کیے جائیں گے ۔ اسلام جمخانہ کے صدر ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے اس کااعلان کیا ۔انہوں نے عام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ” اس مہم میں آپ کی مثبت شمولیت انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی، اپنے دوستوں اور پڑوسیوں کے ساتھ مل کر کچھ قابل قدر کام کر سکتے ہیں،کیونکہ یہ دنیا اور آخرت میں بھی آپ کی مدد کرے گا۔”
گزشتہ شب اس معاملہ میں اسلام جمخانہ میں کور کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی،جس میں ممبئی کی  سماجی، تعلیمی، سیاسی، صحافتی اور ثقافتی میدانوں میں سرگرم متعدد معروف شخصیات اور تنظیموں نے شرکت کی ۔ممٹینگ کی صدارت یوسف ابراہانی نے کی اور ایم برہان الدین قاسمی ڈائریکٹر مرکز المعارف ،مفتی محمداشفاق قاضی ،شاعر قاسم امام،عامر ادریسی ،عابداحمد فاروق کڑی،صحافی جاوید جمال الدین ،وجہیہ الدین،میر نثار اور علی بھوجانی ودیگر شامل رہے۔
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغمبرِ اسلام حضرت محمدسب کے لیے کے عنوان سے  غیر مسلموں میں ایک خصوصی مہم کاآغازکیاجائےگا۔مذکورہ میٹنگ میں  تیسرے سال ہونے والے  12 روزہ پروگرام  "پیغمبر ﷺ سب کے لیۓ” کے لیے تجاویز پر غور کیاگیا اور مستقبل کا لائحہ عمل تیارکیاگیا۔میٹنگ میں
امسال یہ مہم 3، ستمبر سے شروع ہوگی ہے اور 16 ستمبر 2024 کو عید میلاد تک جاری رہے گی۔
ایڈوکیٹ ابراہانی نے کہاکہ امسال بھی عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پرمنتظمین نے  "پیغمبرِ سب کے لیے”  (PropheForAll#)، کے عنوان سے غیر مسلموں کو پیغمبرِ اسلام کی شخصیت اور تعلیمات سے متعارف کروانے کی مہم چلائی جائے۔
اسلام جمخانہ کے صدر  نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں اس بات کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت اور ان کی تعلیمات کوبھی غیر مسلموں میں عام کیا جائے۔ اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تمام برادران وطن کو روشناس کرایا جائے تاکہ منفی طور پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈہ کو ختم کیا جا سکے اور غیر مسلموں میں پھیلنے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ملک میں بھائی چارگی کا فروغ ہو، امن کا ماحول قائم ہو اور ساتھ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا ہو ۔
یوسف ابرہانی نے لوگوں سے اپیل کی کہ خاص طور اپنے غیر مسلم دوست احباب، متعلقین، تنظیموں کے سربراہان اور سماجی زندگی میں کام کرنے والے غیرمسلم ساتھیوں کو اپنے گھروں اور تنظیموں میں کھانے کی دعوت پر مدعو کیاجائے گا اور ان کے سامنے رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کو عام کریں۔
 مذکورہ مہم کے دوران شہر اور مضافات میں غیر مسلم برادران وطن کے مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں، آی آے ایس، آئی پی ایس افسران، ممبئی کارپوریشن کے افسران اور منترالیہ کے افسران اور غیر مسلم صحافیوں کو ظہرانہ یا عشائیہ پر مدعو کیا جائے گا۔ اور اُن کے روبرو نبی کریم کی تعلیمات میں سے بطور خاص سماج سے جڑی تعلیمات مثلاً حقوق انسانی، ماحولیات، خاندانی نظام، عورتوں کے حقوق وغیرہ کو مسلمان اور برادران وطن کے سامنے لانا ہے تا کہ غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا