ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی؛ٹرین سروس بھی منسوخ
یواین آئی
نئی دہلی؍بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کے پیش نظر ایئر انڈیا نے پیر کو ڈھاکہ آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایئر لائن نے مسافروں کو پروازوں کے ری شیڈولنگ اور کینسلیشن چارجز پر ایک بار کی چھوٹ کی بھی یقین دہانی کرائی۔
ایئر انڈیا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "بنگلہ دیش میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر، ہم نے ڈھاکہ کے لیے اور وہاں سے اپنی پروازوں کے شیڈول ا?پریشن کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔”پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ "ہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور اپنے مسافروں کو ڈھاکہ سے ا?نے اور جانے کی تصدیق شدہ بکنگ کے ساتھ مدد فراہم کر رہے ہیں جس میں ری شیڈولنگ اور کینسلیشن چارجز میں ایک بار کی چھوٹ ہے۔”پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ہمارے مہمانوں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم ہمارے 24×7 رابطہ مرکز کو 011-69329333 / 011-69329999 پر کال کریں‘‘۔
دریں اثناء ،بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے کہا ہے کہ ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر سخت نگرانی رکھی جارہی ہے اور حالات معمول پر ہیں۔بنگلہ دیش میں پیر کو فوج کے ذریعہ شیخ حسینہ حکومت کا تختہ الٹنے کے درمیان بی ایس ایف نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا ہے’’بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) دلجیت سنگھ چودھری، ڈی جی ایسٹرن کمانڈ پہلے سے موجود ہیں۔ ہندوستان بنگلہ دیش سرحد پر حالات معمول پر ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی دستے بین الاقوامی سرحد پر پیش رفت اور صورتحال کے بارے میں چوکس اور مستعد ہیں۔بی ایس ایف نے کہا ہے کہ ’’ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹا جاسکے‘‘۔
پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور بغاوت کے پیش نظر مرکزی حکومت بھی چوکنا ہو گئی ہے۔حکومت نے بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد کے ساتھ شمال مشرقی ریاستوں کے لیے خصوصی وارننگ جاری کی ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش میں پیش آنے والے واقعے کے پیش نظر بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے 4096 کلومیٹر طویل ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر چوکسی بڑھا دی ہے اور اپنی تمام اکائیوں کے لیے ’ہائی الرٹ‘ جاری کر دیا ہے۔
دریں اثنا، بی ایس ایف کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) دلجیت سنگھ چودھری اور دیگر سینئر کمانڈر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ پہنچ گئے ہیں۔ڈی جی نے شمالی 24 پرگنہ ضلع اور سندربن علاقے میں سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کولکاتہ میں بی ایس ایف ساو?تھ بنگال فرنٹیئر کے ترجمان نے بتایا کہ بنگلہ دیش میں بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر بی ایس ایف نے پوری ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر الرٹ جاری کر دیا ہے اور سرحد پر تعینات فوجیوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ پڑوسی ملک کے ساتھ سرحد پر تعینات تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور اب تمام یونٹس کو مکمل چوکس رہنے کو کہا گیا ہے۔
بی ایس ایف نے آسام کے کریم گنج میں ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر بھی ’ہائی الرٹ‘ جاری کر دیا ہے۔ساتھ ہی میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما نے بھی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پیر کی رات سے سرحد پر امتناعی احکامات نافذ کر دیے ہیں۔دریں اثنا، بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ جب اتر پردیش کے ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن پہنچیں تو ان کا استقبال ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور فضائیہ کے اعلیٰ حکام نے کیا۔اس دوران حسینہ واجد اور مسٹر ڈووال کے درمیان طویل بات چیت ہوئی۔ تاہم کوئی بھی عہدیدار مذاکرات کے بارے میں کچھ کہنے کو تیار نہیں۔
ہندوستانی ریلوے نے بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرے کے درمیان بغاوت کے بعد حالات کی حساسیت کے پیش نظر کولکتہ سے ڈھاکہ اور کھلنا تک چلنے والی چاروں مسافر ٹرین خدمات اور مال ٹرینوں کے آپریشن کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ .ریلوے ذرائع کے مطابق 13109/13110 کولکتہ-ڈھاکہ-کولکتہ میتری ایکسپریس، کولکتہ سے منگل اور جمعہ اور ڈھاکہ سے بدھ اور ہفتہ، کولکتہ سے ہفتہ، پیر، بدھ اور ڈھاکہ سے جمعہ، اتوار، منگل 13107/۔ 13108 ڈھاکہ-کولکتہ-ڈھاکہ میتری ایکسپریس کولکتہ سے جمعرات اور اتوار اور کھلنا سے چلتی ہے- 13129/13130 ??کولکتہ-کھلنا-کولکتہ بندھن ایکسپریس جمعرات اور اتوار کو چلتی ہے اور ڈھاکہ-نیو جلپائی گوری-ڈھاکہ 13131/13132 متھالی ایکسپریس ٹرین خدمات کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مال بردار آپریشن بھی روک دیا گیا ہے۔ اس وقت ہندوستانی ریلوے کے پاس بنگلہ دیش میں 168 بھری ہوئی ویگنیں اور 187 خالی ویگنیں ہیں۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے لیے آٹھ بھاری بھرکم ریک ہندوستان میں روک دیے گئے ہیں۔