سری نگر،//جموں وکشمیر پروگریسیو آزاد پارٹی کے چیرمین غلام نبی آزاد نے پیر کے روز کہاکہ بفلیاز پونچھ میں تین عام شہریوں کے قتل میں ملوث افراد کو بے نقاب کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ احتساب کا تعین ہونا چاہئے اور جوکوئی بھی شہری ہلاکتوں میں ملوث ہوگا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔
غلام نبی آزاد نے ان باتوں کا اظہار یہاں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ بفلیاز پونچھ میں دہشت گرد حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے لیکن تین عام شہریوں کے قتل پر بھی خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی ۔
انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہے اور ملوثین کی نشاندہی کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجانا چاہئے۔
غلام نبی آزاد کے مطابق بفلیاز میں تین عام شہریوں کی لاشیں پر اسرار طور پر برآمد ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے فوج پر الزامات عائد کئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہے۔