میلبورن، // پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے منگل کو اپنی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔
اعلان کردہ ٹیم میں پاکستان نے صرف ایک اسپنر کو اپنی ٹیم میں رکھا ہے جب کہ چار فاسٹ بولرز ٹیم کا حصہ ہیں۔
ٹیم میں ساجد خان، محمد رضوان، حسن علی اور میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔ سرفراز کی غیر موجودگی میں رضوان ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔
خرم شہزاد نے پرتھ میں اپنے ڈیبیو پر بہت متاثر کیا لیکن فاسٹ باؤلر ٹیسٹ کھیلتے ہوئے پسلی کی انجری کا شکار ہو گئے اور سیریز سے باہر ہو گئے۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم درج ذیل ہے:-
امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی (نائب کپتان)، حسن علی، میر حمزہ، عامر جمال اور ساجد خان۔