پونچھ کے دندی دہڑہ میںمرحوم الحاج محمد بخش کے نشیمن خاص پر مہتم بالشان عرس لاروی بحسن و خوبی اختتام پذیر

0
0

مجمع الحسانات جامع الکمالات قطب الارشاد بابا میاں بشیر احمد لاروی برصغیر کی ہمہ جہت سیاسی سماجی وروحانی شخصیت : علمائے کرام
منظور حسین قادری
پونچھدربار لار شریف کے معتقد محمد فضل انجینئر پی ڈی ڈی محمد اسلم ریٹائرڈ انجینئر آب پاشی وصحت عامہ فرزندان مرحوم الحاج محمد بخش نوراللہ مرقدہ نے حسب دستور مجع الحسانات جامع الکمالات قطب الارشاد بابا میاں بشیر احمد لاروی علیہ الرحمہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عرس پاک کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں دارالعلوم نظامیہ فیض العلوم دہڑہ موڑہ کے طلبہ واساتذہ کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی اس روحانی تقریب میں تلاوت کلام اللہ نعت مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم اور منقبت درشان اولیائ اللہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی مولانا عبدالمجید قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اعمال صالحہ بارگاہ ایزدی میں اس وقت تک مستجاب نہیں ہوتے جب تلک عقیدہ درست نہ ہو ہمیں بزرگان دین کے نقوش راہ پر چلنے کی ضرورت ہے چونکہ اہل اللہ کے ہاں شریعت وطریقت لازم وملزوم کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کے افہام وتفہیم کے لئے علم کا ہونا شرط ہے بغیر علم کے تصوف وکشف کے رموزواسرار حاصل نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ یک رنگی اختیار کرو یہاں دہرے معیار کی گنجائش نہیں چونکہ دہرے معیار کی کسوٹی منافقت کی طرف لے جاتی ہے جو ایمان وایقان کے لئے بڑا خطرہ ہے وہیں دیگر علمائے کرام دانشوران قوم وملت نے کہا کہ ایسی روحانی اصلاحی محافل اجلاس تقریبات وکانفرنس لازمی ہیں جو مسلم معاشرہ وسوسائٹی کے لئے ایک اصلاحی اہمیت کی حامل ہیں اس موقع پر منظور حسین قادری مولانا حافظ عبدالرشید مصباحی مولانا عاشق حسین مولانا محمد عارف رضوی قاری شوکت حسین نظامی صوفی محمد عبداللہ ودیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا