حالیہ بارشوں سے درنگلی نالہ پ ±ل کو نقصان، زمین کھسکنے کے معاملات عام، کاشتکاروں کی فصلوں کو بھی نقصان

0
0

چوہدری عبدالغنی نے پ ±ل اور دیگر سڑکوں کی جلد مرمت کرنے ، کاشتکاروں کو معقول معاوضہ فراہم کرنے کا ایل جی انتظامیہ سے کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک
پونچھ//مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے جہاں گزشتہ روز درنگلی نالہ پر تعمیر پ ±ل کو نقصان پہنچا تھا اور اس پر گاڑیوں کی آمدورفت کو بند کردیا تھا جبکہ اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر سڑکوں پر پسیاں گرنے و زمین کھسکنے کے معاملات کی خبریں موصول ہورہی تھیں۔ وہیں فصلوں کا بھی بڑا نقصان ہوا جس سے کاشتکار بہت پریشان ہیں۔اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی نے بتایا کہ انہوں نے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور سڑکوں و فصلوں کے نقصانات کو دیکھتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سڑکوں سے پسیاں ہٹانے کے کام میں سرعت لائیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے جس پر حرکت بھی دیکھنے کو ملی اور سڑکوں سے پسیاں ہٹائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جن سڑکوں کا نقصان ہوا اور جن لوگوں کی زمینیں و فصلیں نقصان ہوئی ہیں اس ضمن میں بھی ضلع انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے اور متعلقہ محکموں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ زمینی سطح پر پہنچ کر لوگوں کی فصلوں و زمینوں و مکانات کا جائزہ کر تخمینہ لگا کر انکا معقول معاوضہ بنائیں۔
انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ ان کاشتکاروں و لوگوں کو جلد سے جلد معقول معاوضہ فراہم کریں جن کا نقصان ہوا ہے تاکہ انکے نقصان کی بروقت تلافی ہوسکے اور وہ بھی راحت کی سانس لیے پائیں۔انہوں نے مزید لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہیکہ جب تک درنگلی نالہ پر نیا ہائی وے پ ±ل تعمیر ہوتا تب تک اس سابق پ ±ل کی مرمت کر اسے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے مکمل بحال کرنے کے ڈپٹی کمشنر پونچھ کو احکامات صادر کیے جائیں تاکہ نیا پ ±ل تو بنے ہی لیکن پرانا پ ±ل بھی ویسے ہی بحال رہے کیونکہ یہ پ ±ل تین مذہبوں کے مذہبی مقامات کو جوڑنے والا پ ±ل ہے جس سے ننگالی صاحب گرودوارہ، سائیں بابا میراں بخشؒ کا مزار شریف و با با برفانی کے مندر تک جانے کا راستہ ہے اور جو پونچھ کی آن، بان و شان ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا