پونچھ کے اسکولوں، کالجوں اور اسپتالوں میں عملے کی قلت: بی اے ڈی سی

0
0

اسکولوں، کالجوں اور ہسپتالوں میں مناسب عملہ تعینات کیا جائے: ڈاکٹر شہزاد
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ کانفرنس نے سرحدی ضلع کے تقریباً تمام سرکاری دفاتر،ہسپتالوں،کالجوں اور اسکولوں میں عملے کی کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں سابق وائس چانسلر اور بی اے ڈی سی چیئرمین ڈاکٹر شہزاد ملک نے کہاکہ ان اداروں میں عملے کی کمی کو فوری پر کیا جائے ۔بی اے ڈی سی کے چیئرمین اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد احمد ملک نے کہا ہے کہ ضلع پونچھ کے سرکاری صحت کے اداروں میں ڈاکٹروں، ٹیکنیشنز، پیرامیڈیکل سٹاف کی متعدد آسامیاں خالی ہیں اور یہی حال کالجوں اور سکولوں کا ہے جہاں پروفیسرز، لیکچراروں اور اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سرحدی ضلع کے مکینوں کی طرف سے بار باردرخواستوں کے باوجود نہ تو حکومت اور نہ ہی متعلقہ محکمے کے اعلیٰ افسران اس سنگین مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتے اور علاقے کے معصوم لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بی اے ڈی سی کی چیئرپرسن نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ پونچھ کے سرکاری صحت کے اداروں میں کم از کم طبی عملے کی اس سنگین کمی کا نوٹس لیں اور منظور شدہ تعداد اور تعینات عملے کی تعداد کے درمیان خلا کو پْر کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا