جے کے بی ایس نے پنچ سیما کماری کو نوازا

0
0

آر ایل کیتھ نے گرام سبھا کی امیت پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر بٹوال سبھا نے آج گاؤں سہارن میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں پنچ سیما کماری کو پنچایت میں ان کے شاندار کام کے لیے نوازا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جے کے بی ایس ممبران نے پنچایت ممبران کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور انہیں ان کے اختیارات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے گرام سبھا کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح ایک پنچایت ممبر گرام پنچایت میں فرق پیدا کر سکتا ہے۔جے کے بی ایس کے جنرل سکریٹری آر ایل کیتھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئیکہا کہ ممبران اپنی گرام پنچایتوں میں جن سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور ان کو انجام دیتے ہیں وہ عوام دوست ہونا چاہئے اور پنچایت کے باشندگان کو فائدہ پہنچانا چاہئے۔ وہیں اعزازی تقریب میں حصہ لینے والے دیگر افراد میں بی جے پی آفس سکریٹری ہنس راج لوریہ، رچھپال کیتھ و دیگران شامل تھے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا