پونچھ کی شیندرہ لوئر پنچایت میں میری مٹی میرا دیش کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام

0
0

ڈائریکٹر جنرل فلوریکلچر پارکس اینڈ گارڈنز جموں نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍یوم آزادی 2023 کو منانے کے لیے میری مٹی، میرا دیش کے تھیم پرمٹی کو نمن، ویروں کا وندن مہم کے تحت مختلف سرگرمیاں یہاں ضلع پونچھ کی شیندرا لوئر پنچایت میں آزادیکا امرت مہوتسو کی ایک اجتماعی تقریب کے طور پر ڈائریکٹر جنرل فلوریکلچر پارکس اینڈ گارڈنز جموں جتیندر سنگھ کی قیادت اورسرپنچ حلقہ وجاہت بخاری کی نگرانی میں منعقد کی گئیں۔وہیں پی آر آئی کے اراکین، مختلف محکموں کے فرنٹ لائن ورکرز اور پنچایت کے عوام نے آزادی امرت مہوتسومیں شرکت کی اور تقریبات کی تمام سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پرپنچائت کے سرپنچ کے ساتھ پربھاری / وزٹنگ آفیسر نے قومی ترانہ گاتے ہوئے پنچائت گھر میں قومی پرچم لہرایا۔ وہیںشرکاء نے ایک آواز میں بھارت ماتا کی جئے اور وندے ماترم کے نعرے لگائے۔ اس تقریب میں گرام سبھا کے ممبران بھی موجود تھے جنہوں نے پنچایت گھر علاقہ میں پودا لگایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا