پونچھ پولےس کی جانب سے منعقدہ کھےل مےلہ اختتام پزےر

0
0

پولےس کے اقدامات قابل مبارکباد:اے اےس پنڈارکر
سےد نےاز شاہ
پونچھ پونچھ پولیس کی جانب سے 2018 کے کھیل میلے کا اختتام آج یہاں پونچھ اسپورٹس اسٹڈیم میں ہوا جس مےں مہمان خصوصی کمانڈنٹ 93 برگےڈ اے اےس پنڈارکرتھے جبکہ مہمان ذی وقار ایس ایس پی پونچھ راجپوپانڈے تھے۔اس موقع پر اےس اےس پی پونچھ راجےو پانڈے نے بتاےا کہ یہ میلہ سوکس ایکشن پروگرام کے تحت ہر سال کروایا جاتا ہے اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ایک درس یعنی اپنی زندگی کو بچانا اور منشیات کو اپنی زندگی سے دور کرنے کا ہے اس میلے میں ہر طرح کے کھیل والی بال، بیڈمینٹن، کبڈی، کیرم، کھوکھو، ٹگ آف وار،پونچھ ،منڈھر گرسائی ،منڈی لورن میں کھیلے گئے اس موقعہ پر اے ایس پی انوار الحق،ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر موہن شرما،شاہد نعیم ، امر سنگھ جوش ،ڈاکٹر شمےم بانڈے ،ذرائع ابلاغ کے علاوہ کثیر تعداد میں شائقین کھیل شامل تھے ۔اس موقعہ پر فوج کمانڈر نے کہا کہ پونچھ پولیس اور بالخصوص ڈی جی پولیس ایس پی وید مبارکبادی کے مستحق ہیں جوکہ نوجوانوں کو کھیل کا موقعہ دیکر نوجوانوں کی صلاحیتوں کے بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے کہا پونچھ پولیس اس کو ہر سال احسن طریقے سے انجام دیتی ہے جس کے لئے مبارکباد کے مستحق ہے۔ان کے علاوہ ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے نے کہا میں سب کا شکرےہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ان مقابلہ جات مےں زےادہ سے زےادہ شرکت کی اور ہماری حوصلہ افزائی کی انہوں نے کہا ہمارا بنیادی مقصد کھیل میں نوجوانوں کو مشغول رکھ کر لغویات سے دور رکھنا ہے ۔اس موقعہ پر انہوں نے زرائع ابلاغ اور معززین شہر کا اس کھیل میلے کو کامیاب کرنے کیلئے شکرےہ ادا کےا۔ واضح رہے پونچھ میں پولیس کی جانب سے 2018 کے کھےل مےلے کا اختتام ہوا اختتامی تقرےب کی نظامت کے فرائض مشہور ناظم اور پونچھ کے تعلق رکھنے والے اسپےکر پردےپ کھنا نے انجام دئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا