بارہ ٹیمیں لیں گی حصہ ،پندرہ دنوں تک چلے گا ٹورنامنٹ
سےد نےاز شاہ
پونچھ //ڈگری کالج گراﺅنڈ پونچھ مےں مختار لو ن کی ےاد مےں کرکٹ ٹونامنٹ کا آغاز کےا گےا۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی اےم اےل سی پردےپ شرما تھے جبکہ مہمان اعزازی کمانڈر 93 انفنٹری برگےڈےر اے اےس پنڈارکر تھے۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اشتےاق احمد ،زاہد شرےف نے بتاےا اس ٹو رنامنٹ مےں ضلع پونچھ سے بارہ ٹےمےں شرکت کررہی ہےں ےہ ٹورنامنٹ پندرہ دنوں تک چلے گا انہوںنے کہا کہ اس ٹورنامنٹ مےں بارہ اوور کا کھےل کھےلا جائے گا ۔ انہوںںے کہا ےہ ٹورنامنٹ مختار لون جو کچھ برس قبل حادثے کی موت مےں شہےد ہوگئے تھے کہ نام پر کروایا جارہا ہے۔ اس موقعہ پر اےم اےل سی پردےپ شرما نے کہا کہ مےں آرگنائزنگ کمےٹی کا شکرےہ ادا کرتاہوں جنہوںنے مجھے اس طرح کے پروگراموں مےں شرکت کرنے کا موقعہ دےا اور مےں پونچھ کے نوجوانوںکو مبارکباد دےتا ہوںجو کھےل مےں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہےں انہوںنے کہا مےںاپنی جانب سے اس گراﺅنڈ کے لئے اےک واٹر کولر دے رہاہوں۔